حب افسنتین خاص۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چہرے کے کیل دانے پرانے بخار خرابی خون سے پیدا شدہ امراض پیٹ کے کیڑے جگر کی خرابی قبض بواسیر اور جلدی امراض کی اکسیری دواء ہے
حب افسنتین خاص
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
ہمارا آج کا نسخہ خرابی خون کے حوالے سے ہے یہ جو ہماری زبان کے چسکے ہیں نا یہ بہت سی بیماریوں کو جنم دیتے ہیں ہم کرارے مصالحہ جات سے بنی ہوئی اشیاء بڑے شوق سے کھاتے ہیں جن کے بکثرت استعمال سے معدے کے مسائل خون کی ہیٹ اپ سے پیدا شدہ جلدی امراض اور جگر کی خرابی قبض بواسیر کے امراض سب سے زیادہ دیکھنے میں سامنے آ رہے ہیں
آج کا نسخہ چہرے کے کیل دانے پرانے بخار خرابی خون سے پیدا شدہ امراض پیٹ کے کیڑے جگر کی خرابی قبض بواسیر اور جلدی امراض کی اکسیری دواء ہے
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔
اجزاء نسخہ ۔ افسنتین ۔ 100 گرام ۔ گندھک آملہ سار ۔50 گرام ۔ ھلدی ثابت ۔50 گرام ۔
تمام ادویات کو صاف ستھرا کر کے باریک پیس لیں اور سفوف بنا لیں اگر گولیاں بنانا چاہیں تو چنے برابر گولیاں بنا لیں اور اگر کیپسول بھرنا چاہیں تو 1000 ملی گرام والے کیپسول بھر لیں ۔
مقدار خوراک ۔صبح و شام کھانے کے بعد ایک ایک گولی یا کیپسول ھمراہ سادہ پانی یا شربت مصفی خون کے ساتھ استعمال کریں مرض کی شدت میں دن میں تین بار لے سکتے ہیں
شربت مصفی خون کی پوسٹ اس سے پہلے گروپ میں لگ چکی ہے
فوائد اوپر سارے لکھ دیے گئے ہیں
اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں
دعا کیجئے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے
حکیم خواجہ محمد نعیم
سلیم دوا خانہ اڈا نور حیات کالونی بھلوال
پوسٹ اچھی لگے تو شئیر ضرور کر دیا کیجیے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
Comments
Post a Comment