جلدی امراض کیلئے خیساندہ
جلدی امراض کیلئے خیساندہ
سورائیسس (چنبل)، کینسر ، پھنسیاں، خارش، داغ، دھبے، چھائیاں، ہر قسم دانے، سخت پھوڑے، سیاہ رنگت بوجہ گرمی ، جلن دار دانے، تیزابی خون اور خون کے گاڑھے پن میں بڑے اور بچوں کیلیے بے ضرر اور خاص چیز ہے۔
جلدی امراض جو بغیر پیپ دانوں کے اکثر سوداویت یا تیزابیت کی امراض ہیں۔ جس میں موزی یاجان لیوا سکن کینسر اور سورائیسس( سرطان اور چنبل ) جیسی جلدی امراض شامل ہیں۔ ان امراض میں کھائی جانیوالی غذائیں دوائیں جو کیمیکل کا دوسرا نام ہیں ان سے رطوبات جسم اور حرارت غریزیہ معدوم ہونے کے قریب ہو جاتی ہیں جس کے بعد پہلے خارش یا مختلف امراض کے دانے جسم پہ نمودار ہوتے ہیں بعد میں مرض بگڑ کے چنبل یا جلد جل اٹھتی ہے جو کینسر یا اس کا پیش خیمہ ثابت ہوتا ہے۔ چمبل میں جسم کے مختلف حصوں سے جلد سرخ ، خارش اور ساتھ ہی چھلکے یا سفید کھرنڈ اترتے ہیں جبکہ کینسر زدہ جلد میں زخم کے ساتھ بدبو یا تعفن پایا جاتا یے۔ حکیم محمد رمضان خان
دراصل غدد جاذبہ و ناقلہ عنصری حرارت یا رطوبت صالح کی کمی سے کمزور پڑتے ہی اپنے حصے کا کام روک دیتے یاکم کر دیتے ہیں۔ تو زہریلے مواد خون میں ہی رکتے ہیں بعد ازاں طبیعت جلد کے راہ خارج کرنا چاہتی ہے مگر ایسا ہو نہیں پاتا تو زہریلے مادے زیر جلد ہی جمع ہو کے جلد کو کافی خراب یا تباہ کر دیتے ہیں ۔
حرارت اور رطوبت کی کمی سے نہ مادے پگھلتے اور نہ ہی گھلتے ہیں تو پھر نقصان لازمی ہے جس سے جلد بے کار اور کھل جاتی ہے۔ آئے روز بے چینی اور تکلیف زندگی کا حصہ ہو جاتی ہیں۔
مگر انسان کے جہاں امتحان وہیں اللّٰہ مہربان بھی ہے. .... دیسی یا قدرتی اشیاء کمال کے نتائج ایسے موقع پہ انسان کو پیش کرتی ہیں۔۔۔۔ عسر العلاج یا لاعلاج مریضوں کی زندگیاں شفاء کی جانب لوٹا دینا صرف طب کامل یا طبیب کے ہی نتائج و کارنامے ہو سکتے ہیں باقی طریقہ علاج ایسی ہٹیلی امراض کے علاج میں مکمل بے بس ہیں۔ جبکہ طب یونانی یا طب صابر ایسا طریقہ علاج ہے جو زندگیوں میں رمق جبکہ مایوسی میں ہمیشہ امید کا موجب بنی ہے۔
اجزاء خیساندہ:-
چرائیتہ، مستارہ، شاہترہ، گلو، عناب، گل منڈی ، سر پھوکہ، فی چھٹانک اور برگ نیم 3 چھٹانک
تمام اشیاء خشک اور صاف ہوں۔۔۔۔۔ نیم کوب کرکے تقریباً 1/2 چھٹانک کم ازکم 4 سے 6 گھنٹے مٹی کے برتن میں 2 گلاس پانی ڈال کے بھگوئیں۔ کپڑے یا جالی سے ڈھانپ دیں خیال رہے برتن کا منہ بند نہ ہو۔
خیساندہ تیار ہونے کے بعد مل چھان لیں جو باقی پانی بچے گا وہی قابل استعمال ہے
1/2 گلاس دن ایک بار یا وقفہ وقفہ سے پی کر مکمل خیساندہ ختم کریں۔ جبکہ بچوں کی مقدار خوراک خیساندے کا چوتھا حصہ پلائیں۔
اگلے روز کیلیے تازہ بھگوئیں۔ تاکہ خیساندہ میں بوساند پیدا نہ ہو۔
۔
Comments
Post a Comment