شربت مصفی خاص

شربت مصفی خاص
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں سب دوست و احباب 
امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین 
 موسمی تبدیلیوں اور میٹھے پھل میٹھے مشروبات کی کثرت کی وجہ سے پھوڑے پھنسیاں الرجی خارش کیل چھائیاں بھی جسم انسانی پر اثر انداز ہو رہی ہیں ۔اسی بیماری کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک بہترین شربت کا نسخہ آپ دوستوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں جو ہر گھر میں ہونا چاہیے ۔
یاد رہے میرے تمام نسخہ جات پریکٹیکل ہوتے ہیں کاغذی نہیں اور یہ تمام نسخہ جات مطب پر مریضوں کو استعمال کرواے جاتے ہیں الحمدللہ رب العالمین مجرب نسخہ جات صرف اللہ پاک کی رضا کے لیے آپ سے شیئر کیے جاتے ہیں دوسروں کی طرح کتابوں سے نقل کر کے شیر نہیں کیے جاتے اسی لیے میرے ہر نسخے کے ساتھ آپ کو بنانے کی تصاویر بھی ملتی ہیں بہرحال میرا مقصد کسی پر بھی تنقید نہیں نہ کسی کی حوصلہ شکنی ہے میرا لکھنے کا اپنا ایک سٹائل ہے آتے ہیں سب سے پہلے نسخے کی طرف اس کے بعد فواہد پر بات ہو گی۔
اجزاء نسخہ۔ چراہتہ ۔عشبہ ۔گل منڈی۔سرپھوکہ۔برگ نیم۔گل سرخ دیسی۔افستنین۔تمام ادویات 50+50 گرام پانی 8 کلو ۔چینی 5 کلو۔
تمام ادویات کو 8 گھنٹے کے لیے پانی میں بھگو دیں اس کے بعد جوشاندہ بناییں اور جب پانی تقریباً آدھا رہ جائے تو چھان کر ادویات نکال لیں اور جوشاندہ میں چینی شامل کر دیں جب ایک ابال آ جائے تو ست لیموں ایک گرام فی لیٹر پیک کے حساب سے شامل کر دیں اور جو بھی میل بنے اس کو اتار دیا کریں جب شربت بن جائے اور ٹھنڈا ہونے کے قریب ہو تو ست لوبان ایک گرام فی لیٹر پیک کے حساب سے شامل کر دیں آپ کا شربت تیار ہے۔
بڑوں کو دو چمچ دن میں دو بار ہمراہ سادہ پانی
بچوں کو انکی عمر کے حساب سے دیں
فواہد۔ انتہائی اعلیٰ درجے کا مصفی خون شربت ہے جو ہر قسم کے پھوڑے پھنسیاں الرجی خارش خشک و تر چہرے پر کیل دانے دور کرتا ہے خون کو نیچرل طریقے سے صاف کرتا ہے قبض کشاء ہے خون سے گندے مادوں کا اخراج کرتا ہے چہرے پر چھائیاں دور کرتا ہے معدہ کو صاف کرتا ہے جلد کو صاف کرتا ہے حسن و جمال میں اضافہ کرتا ہے۔
شوگر کے مریض شربت کی بجائے اس کا خسیاندہ بنا کر استعمال کریں۔
اپنے تمام حکماء کرام سے گذارش کروں گا کہ اس شربت کو بنا کر اپنے مطب کی زینت بناییں آپ اس کو بازاری کمرشل مصفی خون شربت سے 1000 گنا زیادہ مفید پائیں گے ان شاءاللہ تعالیٰ
اس نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ میرے چینل کو سبسکراہب بھی کر دیں اور ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں


دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
سلیم دوا خانہ اڈا نور حیات کالونی بھلوال ضلع سرگودھا 

آن لائن ادویات منگوانے کے لیے ہمارے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیجیۓ 

پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیۓ تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)