لہسن شہوت انگیز غذا

لہسن شہوت انگیز غذا 

(حکیم محمد رمضان خان) 
لہسن سبزی جو کہ کھانے کو مزیدار اور ذائقے دار سے کہیں زیادہ مقوی باہ  ہے۔۔۔۔اس میں وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں قدیم یونانی معالجین اور جدید سائنسی ماہرین نے ہمہ وقت لہسن کو مختلف امراض کا علاج قرار دیا ہے ۔ وہیں مردانہ طاقت کا بھی ٹانک ہے۔ لہسن دو قسم کا ہوتا ہے ایک بغیر کھاد اگایا جاتا جسے تھوم دیسی نام دیا گیا ہے  جبکہ دوسرا کھاد والا اور تجارتی بنیادوں پہ پیدا کیا جاتا ہے تو دیسی لہسن نہ صرف دل کی طاقت کے لیے مفید ہے بلکہ مردانہ قوت میں بھی مفید ہے 

انتشار کا یہ فلسفہ ہے کہ جب آپ مخالف جنس کا مباشرت کے لیے احساس کرتے ، سوچتے یا ذہن پہ بات لیتے ہیں  تو اپ کا دل خون عضو خاص کی طرف رواں کرتا ہے مگر وہاں پہ دو مسائل پیدا ہوتے ہیں پہلا دل کی طاقت نہیں ہوتی جس سے اپ کو سانس چڑھ جاتا ہے دوسرا خون جو ہے وہ گاڑھا ہوتا ہے نفس میں مکمل چڑھتا یا گردش نہیں کر پاتا جس سے دباؤ نہیں بنتا لہذا انتشار بھی نہیں آتا۔ ایک تیسری وجہ بھی بنتی ہے کہ آپ کے عضو خاص کے پٹھے ان میں تناؤ نہیں پایا جاتا۔ 

 لہذا لہسن پٹھوں میں توانائی ، دل کو تقویت اور خون کو پتلا کرتا ہے۔ جس سے درج بالا مباشرت کے مسائل دور ہو جاتے ہیں۔ لیسن اینٹی اکسیڈنٹ یعنی آکسیجن کو جسم میں جذب کرواتا ہے جبکہ آکسیجن جسم میں توانائی پیدا کرنے کا خاص ذریعہ اور شہوت انگیزی کیلئے قدرتی طریقہ علاج ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جہاں پہ اپ اتنی ساری مہنگی دوائیاں اور اخراجات برداشت کرتے ہیں وہیں پہ آپ ایک کوشش کر کے دیکھیں ۔ انشاء اللہ فائدہ مند رہے گا

لہسن کا استعمال 
لہسن کی تین ڈلیاں یعنی تین جوئے کو ایک چمچ گھی گائے میں بریاں( سرخی مائل) کر لیں ۔ بعد ان تین ڈلیوں کو باریک کتر یا کوٹ ڈالیں اس کے اوپر ایک چمچ شہد ڈالیں اور انڈا دیسی کی ایک عدد  ابلی ہوئی صرف  زردی اس میں مکس کردیں رات ہلکے کھانے بعد اسے کھالیں انشاءاللہ سردی،  کمزوری اور شہوت یا انتشار  کی کمی دور ہو جائے گی۔ 

 اگر یہ غذا اپ کو تکلیف ، پیٹ درد یا گھبراہٹ دے تو ایک چمچ چھلکا اسبغول پانی کے ساتھ فورآ کھائیں اس لہسنی مرکب کا توڑ ہوگا۔

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)