۔۔۔۔موسم گرما اور ہاتھ پاوں کی جلن۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔موسم گرما اور ہاتھ پاوں کی جلن۔۔۔۔۔۔۔
💥موسمی حالات بہت سخت ہیں گرمی زوروں پر ہے ۔ پسینہ کی زیادتی کی وجہ سے نمکیات کم ہو کر بلڈ پریشر لو ہو جاتا ہے۔ اس کی سب سے بڑی نشانی یہ ہوتی ہے کہ جسم میں تھکن اور اینٹھن سی محسوس ہوتی ہے۔ ایسے میں ۔ 5 لیٹر پانی میں 5 چمچ چینی اور ایک چمچ نمک ملائیں ساتھ ایک صحت مند لیموں نچوڑ لیں اور وہ پانی پئیں تا کہ نمکیات کی کمی پوری ہو ۔
💥 اگر حرارت بہت زیادہ گر جائے تو دارچینی ۔اجوائین اور لونگ کا قہوہ پئیں حرارت پوری ہو جائے گی ۔
✍️اسی موسم میں ہاتھ پاوُں جلنے کی شکائیت عام ہو جاتی ہے اور اگر یہ بوجہ زیادتی یورک ایسڈ ہو تو آپ ادرک ایک انچ باریک کتر لیں اور 5 لیٹر پانی میں پکائیں اور وہ پانی سارا دن مریض کو پلائیں ۔ مریض بہتر ہو جائے گا ۔۔۔
💥ایک قسم میں یہ جلن بوجہ حرارت زائدہ اور کمی خون کا نتیجہ ہوا کرتی ہے ایسی کنڈیشن میں آپ املی ۔ آلو بخارا ۔ زرشک ۔ گل سرخ ۔ گل نیلو فر ۔ گل بنفشہ ۔ گورکھ پان ۔ گرد نلی ۔زیرہ سفید ۔ جڑ کاسنی ۔ ہر ایک 50 ۔ 50 گرام لو اور کوٹ کر مکس کر لو ۔ پھر روزانہ مکس شدہ دوا 50 گرام رات کو 12 گلاس پانی میں بھگو دو برتن اگر کچا ہو تو وہ بہت فائدہ مند ہوتا ہے ۔ سارا دن پن کر وہ پانی پیتے رہو ۔ رات کو اسی پھوگ میں مزید 50 گرام ملا کر پانی ڈال دو اور اگلے دن پیتے رہو ۔ نمک اور مرچ پرہیزی استعمال کرو ۔ ہاتھ پاوُں کی جلن ۔ جگر اور معدہ کی حرارت ۔ بھس۔ پیلے رنگ میں بہت مفید ہے ۔ اگر بلڈ پریشر کم ہو تو نمک ملا کر بھی پی سکتے ہیں۔
تحریر : برائے ایصال ثواب میرے والدین اور جو دوست میری تحریر پڑھے تو اُس سے دعا کی درخواست ہے اور ساتھ شئیر بھی فرما دیں۔
حکیم محمد اسلام مُغل، فاضل طب والجراحت
اسلام دواخانہ نارنگ منڈی
Comments
Post a Comment