حب مسکن۔۔۔۔۔۔درد سر درد بدن گرمی سے ہونے والا سر درد ہائی بلڈ پریشر نیند کا نہ آنا سکون آور دوا کا ہے ایسا زبردست نیچرل ہربل فارمولا جو سکون آور دوا ہوتے ہوئے بھی معدہ پر کوئی برا اثر نہیں ڈالتا ۔۔۔
حب مسکن
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
ہمارا آج کا نسخہ درد سر درد بدن گرمی سے ہونے والا سر درد ہائی بلڈ پریشر نیند کا نہ آنا سکون آور دوا کا ہے ایسا زبردست نیچرل ہربل فارمولا جو سکون آور دوا ہوتے ہوئے بھی معدہ پر کوئی برا اثر نہیں ڈالتا جیسے کہ ایلوپیتھک نیند آور ادویات ڈالتی ہے یہ نیچرل طریقہ سے آپ کی نیند کو بحال کرتا ہے ہائی بلڈ پریشر کو اعتدال پر رکھتا ہے اور گرم امراض سے پیدا ہونے والے سر درد کو ٹھیک کرتا ہے ۔ذوکات حس کے لیے مفید دواء ہے بشرطیکہ معالج مزاج کی تشخیص کر کے مریض کو استعمال کروائے ۔
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔
اجزاء نسخہء ۔ اسطوخودوس ۔100 گرام ۔ کشنیز ۔ 100 گرام ۔ برگ سداب ۔120 گرام ۔ اسرول ۔ 25 گرام ۔ فلفل سیاہ ۔15 گرام ۔
تمام ادویات کو باریک پیس کر سفوف بنا لیں اور 500 ملی گرام والے کیپسول یا دانہ مٹر برابر گولیاں بنا لیں ۔
صبح و شام ایک ایک کیپسول کھانے کے بعد سادہ پانی کے ساتھ استعمال کریں
مرض کی شدت میں دواء کی مقدار بڑھائ جا سکتی ہے ۔
فوائد سارے اوپر لکھ دیئے گئے ہیں
دوران علاج بادی تیل والی اور گرم اشیاء سے پرہیز کریں
اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں
دعا کیجئے کہ اللّٰہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے
حکیم خواجہ محمد نعیم
سلیم دوا خانہ اڈا نور حیات کالونی بھلوال ضلع سرگودھا
آن لائن ہماری بنی ہوئی ادویات منگوانے کے لیے ہمارے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیجیۓ
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیۓ تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
Comments
Post a Comment