السر معدہ کیپسول
السر معدہ کیپسول
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب
امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
ہمارا آج کا ٹاپک السرین سیریلز کی ایک نئی پوسٹ پر مشتمل ہے السر کے حوالے سے اس سے پہلے بھی پوسٹیں شیر ہو چکی ہے آج ایک نئے نسخے کے ساتھ آپ دوستوں کے درمیان حاضری ہو رہی ہے السر معدہ کے حوالے سے ایک بہترین دواء کا نسخہ حاضر خدمت ہے السر معدہ خواہ کسی بھی وجہ سے ہو گیا ہو اور کوئی دوا کام نہ کر رہی ہو تو یہ دوا بنا کر استعمال کریں
آتے ہیں سب سے پہلے نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گئی
اجزاء نسخہء ۔ پھٹکڑی سفید بریاں ۔ 100 گرام ۔ آنبہ ھلدی ۔100 گرام ۔ برگ مہندی ۔50 گرام ۔ ادویات کو صاف ستھرا کر کے باریک پیس کر سفوف بنا لیں اور 500 ملی گرام والے کیپسول بھر لیں
صبح دوپہر شام ایک ایک کیپسول ھمراہ پانی خالی پیٹ یا کھانے کے ایک گھنٹے کے بعد شدت مرض میں مقدار خوراک ڈبل کر سکتے ہیں
تیز مصالحہ جات گوشت ڈرنک سے مکمل پرہیز کریں
کدو ،گھیا توری ،اور شوربے والا سالن استعمال کریں
بنائیں استعمال کریں اور اپنے فیڈ بیک سے لازمی آگاہ کریں
اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں
دعا کیجئے اللّٰہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
سلیم دوا خانہ اڈا نور حیات کالونی بھلوال ضلع سرگودھا
اگر آپ ہماری بنی ہوئی ادویات منگوانا چاہیں تو ہمارے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیجیۓ
اگر پوسٹ آپ کو اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیۓ تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
Comments
Post a Comment