تبخیر معدہ، نفخ یا اپھارہ
تبخیر معدہ، نفخ یا اپھارہ
عوامی اصلاح میں گیس بھی کہتے ہیں۔ بخارات کا اوپر کو چڑھنا۔
اس سے مراد شکم کی وہ ریاح لی جاتے ہے جو نقل مکانی پر قادر ہوتی ہے۔ جسم کے مختلف حصوں میں سفر کرتی ہے اور ان حصوں میں مختلف تکالیف کا سبب بھی بنتی ہے۔
معدہ و آنتوں میں گیس جمع ہو جانے کو نفخ یا اپھارہ کہتے ہیں۔
بعض لوگ کہتے ہیں کہ گیس دماغ کو چڑھ جاتی ہے۔ محاورے کے طور پہ یہ کہنا درست ہے لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ معدے سے گیس دماغ کو نہیں چڑھ سکتی، کیونکہ معدے اور دماغ کے درمیان کوئی راستہ نہیں۔
تاہم ایک عضو کی خرابی سے دوسرا عضو متاثر ہو سکتا ہے-
ہمارا زندگی گزارنے کا طریقہ ماڈرن دور میں بدل گیا ہے ۔ ہم کھاتے پیتے زیادہ ہیں اور محنت مشقت کم کرتے ہیں ۔ چہل قدمی جاگنگ پیدل چلنا ورزش نہیں کرتے ، اس طریقہ زندگی سے ہمارے معدہ میں غذا کم ہضم ہوتی ہے ۔
معدہ میں جب غذا پڑی رہتی ہے اور ہضم نہیں ہوتی تو اس کے اندر ایک تغیر یعنی خمیر رونما ہوتا ہے۔ جب معدہ کام نہیں کرتا اس کا فعل کمزور ہوتا ہے اور غذا زیادہ دیر تک معدہ آنتوں میں پڑی رہتی ہے تو اس کے اندر سرانڈ بدبو ہوا پیدا ہو جاتی ہے ۔ اس عمل کو عمل تبخیر گیس ریح یا تیزابیت کہتے ہیں ۔
اس سے اچھی قسم کا خون نہیں بنتا اور اگر بن بھ گیا تو اس ناقص اور ردی خون سے عضلات ، شریانیں ، پٹھے گردے مثانہ تمام جوڑوں کے نظام میں خرابی پیدا ہو جاتی ہے اور اس کے نتائج بھیانک اور خطرناک ہو سکتے ہیں۔
اس کے باعث اپھارہ سینے میں جلن، معدے کا ورم معدے کا السر، پیٹ میں درد، دل کی طرح بوجھ ، دل کی دھڑکن کا بڑھ جانا ، دل کی شریانوں کا تنگ ہو جانا، شوگر، جلدی تھک جانا ، جوڑوں کی دردیں ، سستی اعصابی کمزوری ، پیشاب کے پرابلم، قبض، نیند نہ آنا، جسمانی کمزوری ، جلدی بڑھاپے کے آثار وغیرہ شامل ہیں ۔
مریض وسوسوں میں جکڑا رہتا ہے ۔ اپنی مرض کا لاعلاج سمجھنے لگتا ہے ۔
پریشانی
پریشانی معدہ کی گیس یا معدہ کی تبخیر کا باعث بنتی ہے۔درحقیقت جب کسی شخص کو گیس یا معدہ کی تبخیر کا مسلہ ہوتا ہے تو پریشانی بعد میں بنتی ہے پہلے گیس یا تبخیر کا عارضہ لاحق ہوتا ہے۔
جس دن اسے گیس یا تبخیر ہوتی ہے تو گیس کا دباؤ دماغ پر پڑتا ہے تو دماغ اور اعصاب پریشان ہو جاتے ہیں جسکی وجہ سے اپنے دشمن یا مخالف افراد یا ایسے واقعات جو برے ثابت ہوہے ہوں یاد آنا شروع ہوجاتے ہیں، جسکی وجہ پریشانی بڑھ جاتی ہے ،
دراصل یہ پریشانی گیس نے ہی پیدا کی ہوئی ہوتی ہے۔
دوسرا مرحلہ گیس یا تبخیر سے سر درد...
👈تبخیر معدہ پیٹ میں گیس جمع
کھانا کھانے کے بعد پیٹ میں گیس بنتی ہے ۔
پیٹ پھولا ہوا، چھوٹے چھوٹے ڈکار ، گیس باہر نہ نکلنے سے سینہ کی طرف بائیں چڑھتی ہے اور دل کی دھڑکن پشت پر یا سامنے درد چبھن ہوتی ہے ۔ مزاج میں تناؤ چڑچڑاپن
1. نسخہ
سونف 100 گرام
میتھی دانہ 100 گرام
دانہ الائچی خورد 20 گرام
سب ادویہ پیس کر سفوف بنالیں ۔
مقدار خوراک کھانا کھانے کے بعد چھوٹا چمچ پانی کے ساتھ استعمال کریں ۔
ان شاءاللہ تعالیٰ گیس کا مسلہ دور ہو جائے گا ۔
روز جاگنگ کریں ۔ کھانا تھوڑی بھوک رکھ کر کھائیں ۔
تلی ہوئی اشیاء فاسٹ فوڈز کولڈڈرنکس بیکری آئٹمز میدا کی بنی ہوئی اشیاء سے پرہیز کریں ۔
یا
2. صرف مصری 250 گرام۔ الاٸچی خورد 30 گرام باریک کرکےرکھیں ۔ بوقت ضرورت آدھا چمچ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
3. نسخہ گیس اپھارہ پیٹ درد قبض
سونٹھ ، اجوائن دیسی ، پودینہ کے پتے ۔ سونف ، نمک لاہوری یا کالا نمک ، ہرڑ آملہ بہیڑا سب برابر وزن لیں۔
کوٹ پیس کر باریک سفوف کرلیں ۔
طریقہ استعمال ایک چائے کا چمچ ہر کھانا کھانے کے بعد پانی کے ساتھ استعمال کریں ۔
انشاءاللہ تعالیٰ بدہضمی تیزابیت اپھارہ پیٹ کی گیس ، سینے کی جلن دور ہو جائے گی ۔
ادرک کا مربہ بھی مفید ہے ۔
آملہ کا مربہ ایک دانہ بھی مفید ہے ۔
بادی اشیاء دیر ہضم ، گوشت چاول تلی ہوئی مرغن غذاؤں کولڈڈرنکس سے پرہیز کریں ۔ میدا بیکری آئٹمز سے پرہیز کریں ۔
چہل قدمی اپنا معمول بنائیں ۔
بیٹھے ہوئے اپنے پیٹ معدے پر بوجھ نہ دیں ۔ جھک کر نہ بیٹھیں ۔
آرام نہ آنے کی صورت میں اپنے معالج سے رجوع کریں ۔
♦️ متبادل علاج:
علاج کا انحصار وجہ پر ہے، تشخیصی مقصد کے لیے آپ کو فزیشین ڈاکٹر کے پاس جانا چاہیے یا آپ ہم سے تفصیلی علامات اور کیفیات، لیبارٹری تحقیقاتی رپورٹس اور الٹراساؤنڈ رپورٹ کے ساتھ رابطہ کریں۔
✿✿نوٹ
پوسٹ شئیرنگ مفید معلومات و مفاد عامہ ایجوکیشنل پرپوز ،بتائے گئے طریقے کے مطابق خالص ادویہ خریدیں بنائیں اور مقدار خوراک سے تجاوز نہ کریں۔
مجربات نسخے کے لیے پیج کو لائک کریں۔
کسی بھی بیماری کی صورت میں اپنے معالج سے مشورہ ضرور کریں-
Comments
Post a Comment