معدے کے مسائل سے نجات کیسے پائیں
معدے کے مسائل سے نجات کیسے پائیں؟
بیشتر افراد کو زندگی میں کسی وقت پیٹ پھولنے کے مسئلے کا سامنا ہوتا ہے ایسا عام طور پر اس وقت ہوتا ہے جب پیٹ بھرا ہوا اور سخت محسوس ہوتا ہے اور غذائی نالی میں گیس کا اجتماع اس کا باعث بنتا ہے پیٹ پھولنے پر معمول سے زیادہ بڑا نظر آنے لگتا ہے اور تکلیف کا احساس بھی ہو سکتا ہے جسم میں سیال مادے کا اجتماع بھی اس کا باعث ہو سکتا ہے تو سب سے پہلے تو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ اس کی وجہ کیا ہے جیسے نظام ہاضمہ کے مسائل یعنی قبض کھانےسے الرجی یا مخصوص اجزاء کو جسم کا ہضم کرنے سے انکار پیٹ پھولنے کا باعث بن سکتا ہے بہت زیادہ سافٹ ڈرنکس نمک یا چینی کا استعمال جبکہ غذا میں فائبر کا نہ ہونا بھی اس کی وجہ ہے مگر طرز زندگی کی چند عام چیزوں سے پیٹ پھولنے کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے بلکہ فوری ریلیف بھی ممکن ہے
اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے میں آج آپ کو اس کا ایک مستقل علاج بتانے والا ہوں جو کہ کچھ انٹرنیشنل فوڈ سپلیمنٹ کے ذریعے ممکن ہے یہ فوڈ سپلیمنٹس کیمیکل سے پاک ہیں ان کے استعمال سے پندرہ دن کے اندر ہی آپ کو رزلٹ مل جاتا ہے
معدہ کی سوزش
گیس سینے کی جلن گیس اپھارہ ڈکار کیلئے
آپ یہ قہوہ پلائیں آدھا کپ دن میں 2 بار
اجوائن دیسی ایک چمچ
سونف,۔۔۔۔۔۔۔ ایک چمچ
پودینہ سبز ۔۔۔۔۔۔۔۔ 5-6 پتے
بڑی الاٸچی ۔۔۔۔۔۔۔۔ 1 عدد
گیسٹرک السر ایچ پائلوری
جو لوگ معدہ کے لیے دوائیں کھا کھا کر تھک چکے ہیں اور آرام نہیں آیا۔ اس کو آزمائیں، ان شاءاللہ تعالیٰ آپ فاہدہ مند پائیں گے۔
میتھی دانہ 100 گرام
سونف 100 گرام
الائچی سبز 20 گرام
ان ادویہ کو کوٹ چھان کر باریک سفوف بنائیں ۔
مقدار خوراک ایک چائے والی چمچ نہارمنہ دن میں دو بار استعمال کریں ہمراہ نیم گرم پانی کریں۔۔
Comments
Post a Comment