دُبلے پتلے جسم کو موٹا تازہ کرنے اور وزن بڑھانے کا دیسی علاج... وزن بڑھانے کے لئے۔۔۔ جسم موٹا کرنے کے لئے
دُبلے پتلے جسم کو موٹا تازہ کرنے اور وزن بڑھانے کا دیسی علاج
بہت سارے مریض دیسی نسخہ تیار کرکے دیں جس کا کوئی نقصان نہ ہو وزن بڑھے جسم موٹا تازہ اور سڈول ہو جائے تو ایسے افرد کے لیے بہترین اور آزمودہ دیسی جڑی بوٹیوں سے بنا ہوا مجرب نسخہ جس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں اوریجنل ہربل چیزوں سے تیار کیا گیا ہے
کمزور اور دبلے پتلے افراد کے لیے بہترین ٹانک ہے کمزور لاغر جسم دبلے پتلے مرد و خواتین کے لیے انمول تحفہ باڈی بلڈنگ کرنے والے افراد کے لیے ہربل نسخہ جو کمزور جسم اور دبلے پتلے افراد پچکے گال والوں کے لیئے بہت ہی اعلی اور بےضرر نسخہ ہے
وزن بڑھانے کے لئے فائدہ مند ہے مگر شرط ہے کہ آپ نے اپنا طرز زندگی بہتر بنانا ہے اور اچھی خوراک استعمال کرنی ہے اسکے ساتھ ساتھ نماز پنجگانہ کی پابندی کرنی ہے
جو لوگ باڈی بلڈنگ اور وزن بڑھانا چاہتے ہیں ان کے لیے بڑی بہترین انمول اور زبردست چیز ہے
اپنی صحت پر فوکس کریں اور ہمیشہ اپنی صحت کے لئے معیاری اور اعلیٰ کوالٹی کی چیز استعمال کریں
بازاری ادویات جو وزن بڑھانے کے لیے مارکیٹ سے ملتی ہے ان کے مضر اثرات ہوتے ہیں جن لوگوں نے ایسی ادویات استعمال کی ہیں
وہ اب بہت پریشان ہیں کیونکہ ان میں سٹیرائڈ اور ہائبریڈ ادویات کا استعمال ہوتا ہے جو وقتی طور پر جسم کو موٹا اور فربہ تو کردیتی ہیں مگر بعد میں اس کے سائیڈ ایفیکٹس شروع ہوتے ہیں پھر مریض پریشان ہوجاتا ہے یہ ادویات وقتی فائدہ تو کرتی ہیں مگر ان کے استعمال سے مریض کے اندر موجود تمام قوتیں کمزور پڑجاتی ہیں جسکا آنے والے وقت میں بھیانک انجام ہوتا ہے
فوائد
اعصابی کمزوری دور کرے گا
دماغی کمزوری کے لیے مفید ہے
نظر کی کمزوری میں بہترین رزلٹ ہیں
جسم کے تمام پٹھوں کو طاقت دیتا ہے
اس کے ساتھ ساتھ جن لوگوں کی قوت مدافعت کمزور ہوجانے کی وجہ سے سپرم کی کمی ہو جسمانی و جنسی کمزوری کا سامنا ہو اس کے لئے بھی زبردست ہے
یہ نسخہ قدرتی طور پر ٹائمنگ بڑھانے میں معاون ہے
اس نسخہ کے چالیس یوم مسلسل استعمال سے دبلے پتلے افراد موٹے تازے اور سڈول ہوجاتے ہیں جریان احتلام میں بھی مفید ہے
عورتوں کے لیے اس کے فوائد
لیکوریا کا خاتمہ کرتا ہے سوکھی سڑی لڑکیاں صحت مند ہوجاتی ہیں
اس نسخہ کے استعمال سے پیریڈز کی زیادتی کی وجہ سے پٹھوں میں اکڑاٶ پیدا ہونا ختم ہوجاتا ہے
سر چکرانا اورجسمانی کمزوری ختم ہوجاتی ہے
کمر درد کے علاج کے لیے لاجواب چیز ہے
سفوف طاقت و توانا کے اجزاء
ماکا روٹ
مغز بنولہ
موصلی سفید
پھول مکھاانے
طباشیر نقرہ
لاجونتی
تالمکھانہ
نر چھوارے
تخم ریحان
خشخاس
میتھی دانہ
سنگھاڑا خشک
ثعلب پنجہ
الائچی سبز
سونف دیسی
ہلدی
ہر ایک دس گرام
اسگندھ ناگوری
ستاور
ہر ایک سو گرام
چاروں مغز
الگ الگ والے
چاروں گوند
ناریل گری
مغز بادام
کاجو
پستہ
مغز اخروٹ
ہرایک سو گرام
مصری آدھا کلو
ترکیب تیاری
تمام اجزاء کو اچھی طرح گراٸنڈ کرکے سفوف تیار کریں
طریقہ استعمال
صبح و شام کھانے ایک گھنٹہ پہلے دو چمچ ایک گلاس نیم گرم دودھ میں مکس کرکے استعمال کریں
مدت استعمال
چالیس یوم
دوا شروع کرنے سے پہلے اپنا وزن نوٹ کریں چہرے کی تصویر بنالیں پھر چالیس دن استعمال کے بعد دوبارہ اپنا وزن کریں اور چہرے کو دیکھیں ان شاءاللہ رزلٹ آ پکے سامنے ہوگا
نوٹ
اس چیز کو مدنظر رکھیں کہ کھانے پینے سونے جاگنے اٹھنے بیٹھنے کی روٹین اور لائف سٹائل کے ساتھ ساتھ ڈائٹ بہترین اور اچھی ہونی چاہیے صرف دوا پر اکتفا کرکے نہیں بیٹھ جانا
پرہیز
تلی بھنی فراٸی اشیا۶ بیکری آٸٹم فاسٹ فوڈ کولا ڈرنکس گرم بادی چیزیں سموسے پکوڑے برگر شوارمے بازاری کھانے نہیں کھانے ہیں
غذا
کدو ٹینڈے ٹینڈیاں چپنیاں دیسی کدو گھیا کدو ول توری شلجم مولی گاجر لوکی ماڑو مونگ کی دال بکرے کا گوشت دیسی مرغ کا گوشت پرندوں کا گوشت ایک کلو سبزی میں ایک پاٶ ڈال کر کھاٸیں
مصالحہ جات
سبزی میں صرف دھنیہ پودینہ ادرک ٹماٹر پیاز نمک اور کالی مرچ ڈالنی ہے اسکے علاوہ کوٸی مصالحہ نہیں ڈالنا
فیٹی غذاٸیں
دودھ گاۓ بکری اونٹنی کا پینا ہے دوسرا کوٸی دودھ نہیں پینا
فروٹس
سردا گرما پپیتہ خربوزہ امرود پکا ہوا کھانا ہے اسکے بیچ نہیں کھانے
#دبلا_پتلا_جسم_موٹا_کرنا_وزن_بڑھانا
Comments
Post a Comment