مقوی ٹانک کولیسٹرول کو بڑھائے بغیر جسم کو طاقت دیتا ہے مقوی دماغ ہونے کے ساتھ ساتھ مقوی اعصاب ہے بچے بڑے سبھی شوق سے کھا سکتے ہیں۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
مقوی ٹانک
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید ہے اللہ پاک کے فضل و کرم سے خیریت سے ہوں گے اللہ پاک آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
موسم سرما کا خاص تحفہ ایک بہترین مقوی ٹانک کا نسخہ آپ دوستوں کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے بناہیں اور فاھدہ اٹھائیں۔یہ نسخہ مقوی ٹانک کولیسٹرول کو بڑھائے بغیر جسم کو طاقت دیتا ہے مقوی دماغ ہونے کے ساتھ ساتھ مقوی اعصاب ہے بچے بڑے سبھی شوق سے کھا سکتے ہیں۔
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی
اجزاء نسخہء ۔مغزاخروٹ ۔50 گرام۔ مغز بادام۔ 100.مغز پستہ 50 گرام .کاجو 50 گرام ۔ فلفل سیاہ 10 گرام۔کلونجی 10 گرام۔۔سنڈھ 10 گرام ۔ شہد تمام ادویات سے 3 گنا ۔
تمام ادویات کو ہلکا ہلکا کوٹ لیں اور شہد کو گرم کرکے تمام ادویات شامل کریں اور مکس کرلیں آپ کا مقوی ٹانک تیار ہے شوگر والے مریض شہد کی مقدار کم ڈالیں ۔
ایک سے دو چمچ دن میں دو بار دودھ یا دودھ پتی کے ساتھ استعمال کریں
بچوں کو انکی عمر کے حساب سے دیں۔
مقوی ٹانک سردیوں کی سوغات طاقت کا خزانہ ملٹی وٹامن کھانے والے ذرا اس ٹانک کو ٹرائی کریں مصنوعی ملٹی وٹامن کھانا بھول جاہیں گئے یہ ٹانک قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے طالب علموں اور دماغی کام کرنے والوں کے لیے بہترین دوا ہے فوائد بہت کم لکھے گئے ہیں استعمال کرنے پر آپ یقینًا تعریف کریں گے ان شاءاللہ تعالیٰ
اسی پوسٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں
دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
Comments
Post a Comment