معدہ و جگر سے گرمی خارج ہوگی , دل و دماغ کو تقویت بخشتا ہے ۔ ہاتھ کی تلیاں اور پیروں کے تلوے سے جلن ختم کرتا ہے ۔ اکسیرجگر مقوی دماغ ہے ۔۔
ہریڑ سبز , آملہ , بہیڑہ , یہ تین پھل ہیں ان کی مفرد افادیت پر تفصیل پھر کبھی سہی البتہ مختصر یہی کہ جسم میں گرمی کے سبب معدہ و جگر متاثر ہوتے ہیں تو بہت بڑی بڑی بیماریاں چپک جاتی ہیں ۔
مندرجہ بالا تینوں پھل جنہیں مشترکہ طو ترپھلہ بھی کہا جاتا ہے ۔ اس مسئلے میں بہت مفید ہے
ترپھلہ , ایک سو بیس گرام
سونٹھ ( خشک ادرک ) صرف بیس گرام
دوکلو پانی پینے والے صاف پانی میں بھگو دیں ۔
تین سے چار گھنٹے پڑا رہنے دیں اور پھر ان ادویات سمیت اس پانی کو چولہے پر رکھ کر ابال لیں ۔ آدھا پانی رہ جانے پر پن لیں اور اس میں چینی ڈیڑھ کلو ڈال کر دوبارہ ابالیں چمچ کے ساتھ ہلاتے رہیں کہ چینی بیٹھ نہ جائے ۔۔ چاشنی جب گاڑھی ہو جائے تو اتار لیں ۔ ٹھنڈا ہونے پر ڈیڑھ لٹر کی بوتل میں محفوظ کرلیں ۔۔۔ تین سے چار چمچ گلاس میں شربت ڈالیں پانی میں حل کرکے ٹھنڈا ٹھار شربت پیجیے ۔۔
افادیت ۔۔۔ معدہ و جگر سے گرمی خارج ہوگی , دل و دماغ کو تقویت بخشتا ہے ۔ ہاتھ کی تلیاں اور پیروں کے تلوے سے جلن ختم کرتا ہے ۔ اکسیرجگر مقوی دماغ ہے ۔۔
نوٹ ۔ !
بوتل میں ڈالتے وقت دھیان رہے کہ بوتل اندر سے خشک ہو چاشنی گاڑھی ہو ۔۔ دیر پا محفوظ رکھنے کےلیے سوڈیم بینزویٹ کا استعمال کریں ۔۔۔۔۔۔ شکریہ
حکیم شبیرعلوی
Comments
Post a Comment