معدہ اورجگر کی زائد گرمی
السلام وعلیکم ۔۔
اٹھانوے فیصد پاکستانی لوگوں کا یقین ہے کہ فیس بک پر جو نُسخہ جات لکھے یا شئیر کئے جاتے ہیں وہ کسی کام کے نہیں ہوتے اور اکثر لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیلف میڈیکیشن یعنی خود سے دوائیاں بنانا اور خود پر استعمال کرنا نقصان دہ ہوتا ہے جبکہ میرا ذاتی تجربہ بلکل ان لوگوں کے برعکس ہے ۔۔میرے اس پیج پر جتنے بھی نُسخہ جات پوسٹ کیے جاتے ہیں وہ سو فیصد درست اور ذاتی تجربات ہیں جیسا کہ آج آپکو گرمی سے راحت اور گرم امراض میں سکون دے گا یہ نُسخہ میں خود بھی استعمال کرتا تھا ۔۔گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لئے گرمیوں میں بھوک کی کمی کو ٹھیک کرنے کے لئے روزآنہ استعمال کریں یا ہر دوسرے دن یہ آپکی مرضی ہے اس سے آپکے معدہ اورجگر کی زائد گرمی ضرور دور ہوجائے گی آزمودہ ہے ۔
ہوالشافی ۔۔
بی دانہ پانچ گرام
اجوائن دیسی پانچ گرام
دونوں چیزیں صاف کرکے ایک کپ پانی میں رات کو بھگو کر رکھ دیں اسے ہاتھ سے مسل کر کپڑے سے چھان لیں حسب ذائقہ نمک ملا سکتے ہیں نہار منہ پی لیں اور اگر کچھ زیادہ ہی گرمی جسم میں ہے تو بی دانہ دس گرام کرلیں یا پھر شام کو بھی اسی طرح بھگو کر مسل کر كپرِّ چھان کر پی لیا کریں ذرا ایک ہفتہ استعمال تو کرکے دیکھیں ۔۔
نوٹ اسکا کوئی نقصان نہیں ہے آپ دوسرے الفاظ میں سمجھیں کوئی سائڈ افیکٹ نہیں ہے انشاء اللہ ۔۔۔
آپکی دعاؤں کا منتظر
محمد ساجد قریشی ۔
Comments
Post a Comment