انرجی ڈرنک گرمی کا تحفہ ،،، محمد فیاض
انرجی ڈرنک گرمی کا تحفہ
انگریزی انرجی ڈرنکس پر بھروسہ کرنے والے بیچنے والے اور پروموٹ کرنے والے اور وہ لوگ جو دیسی انرجی ڈرنکس کو غلط تصور کرتے ہیں یا پرانا فیشن مانتے ہیں ان سب لوگوں کے لیے چیلنج ہے کہ اپنی انگریزی سافٹ ونگ انرجی ڈرنک اور کولا ڈرنکس کے اوریجنل فوائد تو بیان کریں اور اگر کچھ نہ ملے تو اللہ کی پیدا کردہ ان چیزوں کو کو آزما کر دیکھیں
دیسی چیزیں دیکھ کر منہ چڑھانے والے لوگ اپنی صحت اور جسامت پر دھیان دیں
بادام 90 گرام
زعفران 2 گرام
پستہ 40 گرام
سونف 80 گرام
مصری 100 گرام
کالا نمک 20 گرام
خشخاش 50 گرام
کالی مرچ 10 گرام
تخم تربوز 70 گرام
تخم خربوزہ 60 گرام
چھوٹی الائچی 5 گرام
تخم بالنگا حسب پسند
دیسی گلاب کی پتیاں 30 گرام
گوند کتیرا حسب ضرورت و پسند
ترکیب تیاری
تمام اجرا کو دانہ دار گرانڈ کریں
بوقت استعمال ایک بڑا چمچ پانی میں مکس کرکے رکھ دیں جب سب کچھ اچھی طرح پھول جاۓ تو نوش فرمائیں
فوائد
دماغی و اعصابی نظام وہ درست کرتا ہے
بادام پستہ زعفران الائچی یادداشت بہتر بناتے ہیں ذہنی تناؤ دباؤ اور ڈپریشن کو کم کرتے ہیں خشخاش اور گلاب کی پتی دماغ کو سکون دیتی ہیں بےچینی اور منفی سوچوں سے نجات دیتی ہے گوند کتیرا اور تخم بالنگو اعصابی نظام اور ہارمونل نظام کو متوازن رکھتے ہیں
جنسی و تولیدی صحت
تخم تربوز تخم خربوزہ بادام پستہ خشخاش جنسی قوت منی کی مقدار اور معیار کو بہتر بناتے ہیں زعفران پریشانی بے چینی گھبراہٹ کو ختم کر کے صحت کو اچھا بناتا ہے جنسی طاقت میں اضافہ کرتا ہے عورتوں میں سرد لکوریا کو ختم کرتا ہے پیریڈز کو جاری کرتا ہے سونف عورتوں کے لیے ہارمونل توازن میں مددگار ہے
نظام ہضم کی بہتری
سونف کالا نمک کالی مرچ الائچی سب چیزیں مل کر ہاضمہ بہتر بناتے ہیں گیس و اپھارہ کم کرتے ہیں گلاب کی پتیاں معدے کو ٹھنڈک دیتی ہیں اور ہلکی قبض کشا اثر رکھتی ہیں
گرمیوں میں ٹھنڈک اور جسم کی صفائی
گوند کتیرہ اور تخم بالنگا قدرتی ٹھنڈک فراہم کرتے ہیں گرمی میں جسم کو متوازن رکھتے ہیں
سونف اور گلاب
جسم سے فاسد مادے خارج کرتے ہیں اندرونی گرمی کم کرتے ہیں
قوت مدافعت و جسمانی توانائی
کالی مرچ اور الائچی
اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کی حامل قوت مدافعت کو بڑھاتی ہیں
زعفران دورانِ خون کو بہتر بناتا ہے جسم میں تازگی اور توانائی لاتا ہے
#انرجی_ڈرنک_گرمی_کا_تحفہ
Comments
Post a Comment