معجون دبیدالورد
معجون دبیدالورد
السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
ہمارا آج کا نسخہ طبی فارما کوپیا کا مشہور و مجرب نسخہ ہے
طب یونانی میں اگر سونے کے برابر تول کر کوئی دوائی دی جائے تو یہ معجون دبیدالورد ہی ہو گئی اور ماضی میں یہ دواء سونے کے بھاؤ بکتی رہی ہے امراض جگر کے لیے اس سے بڑھ کر کوئی دواء نہیں ہے گو آج کمرشل دور ہے اور ہماری طب پر قبضہ جمائے قابض اور ناسور طب مداریوں نے طب کا حلیہ ہی بگاڑ کر رکھ دیا ہے اسی لیے تو آج طب یونانی زوال پذیر ہے ورنہ یہ فن شریف جب عروج پر تھا تو اسی طب کا ڈنکا مشرق و مغرب میں بجتا تھا آج کی ایلوپیتھی ہومیوپیتھی نظریہ یہ سب پیتھیاں اسی طب نبوی طب یونانی سے نکلی ہیں لیکن ایک بات یاد رکھیئے گا ان شاءاللہ تعالیٰ بہت جلد اسی طب کو دوبارہ عروج حاصل ہو گا کیونکہ یہی ہماری اصل ہے آج دنیا ہربل کی طرف لوٹ رہی ہے مغرب اور مشرق دوبارہ ہربل کی طرف آ رہا ہے آج بڑے بڑے نامور ڈاکٹر اور طبی کمپنیاں ہربل ادویات کی طرف لوٹ رہی ہیں۔
ہم اپنے موضوع کی طرف واپس آتے ہیں معجون دبیدالورد ضعف جگر ،ضعف معدہ استسقاء ورم رحم یرقان ہیپاٹائٹس سرد و ریاحی امراض میں مفید و موثر ہے جگر کے سدوں کو دور کرتی ہے جگر کو از سر نو ٹھیک کرتی ہے
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔
اجزاء نسخہء ۔ بال چھڑ ۔مصطگی رومی اصل ۔ طباشیر ۔ دارچینی ۔ اذخرمکی ۔ اسارون ۔قسط شیریں ۔ گل غافث۔ تخم کثوث۔ مجیٹھ ۔ لک مغسول۔ تخم کرفس ۔ زراوند طویل ۔ بلسان یا تخم بلسان ۔ عود غرقی ۔ لونگ ۔ دانہ الائچی سبز ہر جز 20 گرام ۔ گل سرخ ایرانی صرف پتی ۔300 گرام ۔شہد تمام ادویات سے تین گنا زیادہ ۔
تمام ادویات کو باریک پیس کر سفوف بنا لیں اور شہد کی مدد سے معجون تیار کر لیں ۔
مزاج قشری اعصابی ۔ گرم تر ۔
مقدار خوراک ایک چمچ چائے والی صبح و شام ہمراہ عرق مکو و کاسنی یا شربت دینار لازمی استعمال کریں اور فوری اثر رزلٹ لیں ۔
مدت علاج مکمل مرض ٹھیک ہونے تک
بنائیں استعمال کریں اور اپنے فیڈ بیک سے لازمی آگاہ کریں آپ کو بہت کم فوائد بتائے گئے ہیں بہت فوائد کی حامل یہ دواء ہے ان شاءاللہ تعالیٰ بتایا گیا نسخہء آپ کی توقع سے بھی بڑھ کر آپ کو فاھدہ پہنچائے گا.
دعا کیجئے کہ اللّٰہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے
حکیم خواجہ محمد نعیم
سلیم دوا خانہ اڈا نور حیات کالونی بھلوال ضلع سرگودھا
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیۓ تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
Comments
Post a Comment