بخارین کیپسول

بخارین کیپسول 
السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ 
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللّٰہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین 
موسم کی تبدیلی کا آغاز ہو گیا ہے اور خیر سے مچھر کی آمد بھی شروع ہو چکی ہے 
تبدیلی موسم کے ساتھ ہی بخار کی آمد جاری ہے مطب آج کل موسمی تبدیلی سے ہونے والے امراض سے بھرا رہتا ہے خاص طور پر نزلہ زکام کھانسی بخار ان امراض کے مریضوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے 
نزلہ زکام اور کھانسی کے نسخے پوسٹوں اور ویڈیوز کی شکل میں آپ کو دے چکے ہیں 
آج کا نسخہ بخاروں کے حوالے سے ہے 
مطب کا مایہ ناز نسخہء ہے جو آپ کی خدمت میں پیش کیا جا رہا آسان سا نسخہء ہے آپ گھر بیٹھے بڑی آسانی کے ساتھ اس نسخے کو بنا سکتے ہیں ۔
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔
اجزاء نسخہء ۔ ست گلو اصل ۔ 20 گرام ۔ اجوائن دیسی ۔20 گرام ۔ الاہیچی سبز ۔10 گرام ۔ الاہیچی کلاں۔ 20 گرام ۔ خوب کلاں ۔ 20 گرام ۔ برگ بنقشہ یا گل بنقشہ ۔ 10 گرام ۔ پھٹکری سفید بریاں ۔ 10 گرام ۔ کشتہ گودنتی در بھنگ ۔ 20 گرام ۔ سورنجان شیریں ۔20 گرام ۔
سب کو باریک پیس کر سفوف بنا لیں اور 500 ملی گرام والے کیپسول بھر لیں 
ایک کیپسول دن میں تین بار دودھ پتی یا چائے کے ساتھ استعمال کریں 
اس کے فوائد کو مزید تیز کرنے کے لیے بخارین سیرپ بھی استعمال کریں اور بخارین سیرپ کی پوسٹ اس سے پہلے اسی گروپ میں شیر ہو چکی ہے 
فوائد ۔ بخار ہر قسم کے لیے مفید دواء ہے اس کے علاؤہ زکام کھانسی جسم درد بخاروں سے ہونے والی بے چینی بخاروں سے ہونے والی گھبراہٹ میں مفید و موثر ہے 
بنائیں استعمال کریں اور اپنے فیڈ بیک سے لازمی آگاہ کریں آپ کے فیڈ بیک ہماری رہنمائی کرتے ہیں 
اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو بھی سبسکراہب کر دیں ۔

دعا کیجئے کہ اللّٰہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے 
حکیم خواجہ محمد نعیم 
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیۓ تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)