سفوفِ ڈپریشن
🌿 سفوفِ ڈپریشن 🌿
ذہنی دباؤ، بے خوابی اور دماغی تناؤ کا مجرب علاج
اگر آپ مسلسل ذہنی دباؤ، بے چینی، بے خوابی یا سردرد جیسی علامات سے دوچار ہیں تو یہ خاص یونانی نسخہ آپ کے لیے بہترین ہے۔
یہ سفوف دماغی سکون، نروس سسٹم کی مضبوطی اور ذہنی تازگی میں بے حد مفید ثابت ہوتا ہے۔
✨ فوائد:
✔️ ڈپریشن، تفکرات اور ذہنی دباؤ میں مفید
✔️ بے خوابی، دماغی کمزوری، آدھے سر کے درد (شقِیقہ) کا علاج
✔️ بند نزلہ، سردرد، چکر آنا، نظر کی کمزوری
✔️ دماغی کمزوری کے اثرات زائل کرتا ہے
اجزاء:
🔹 اسطوخودوس — 50 گرام
🔹 افتیمون — 50 گرام
🔹 گلِ گاؤ زبان — 50 گرام
🔹 گل بنفشہ — 50 گرام
🔹 بادرنجبویہ — 25 گرام
🔹 اسرول — 25 گرام
🔹 مغز بادام — 50 گرام
🔹 کشتہ عقیق — 6 گرام
🔹 کشتہ مرجان — 6 گرام
🧴 ترکیبِ تیاری:
تمام اجزاء کو علیحدہ علیحدہ باریک پیس کر اچھی طرح یکجان کرلیں۔
خشک اور صاف شیشی میں محفوظ رکھیں۔
طریقہ استعمال:
▫️ آدھا چائے والا چمچ سفوف
▫️ 2 چمچ شربت احمد شاہی
▫️ ایک گلاس نیم گرم پانی میں ملا کر
▫️ دن میں دو بار استعمال کریں (کھانے سے ایک گھنٹہ قبل)
🔹 اگر شربت احمد شاہی موجود نہ ہو تو صرف نیم گرم پانی سے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
آزمودہ نسخہ — 4 سال سے زائد مطب میں استعمال، شاندار نتائج کے ساتھ!
حکیم مصعب علی
لاہور
Comments
Post a Comment