مباشرت بعد توانائی ختم
مباشرت بعد توانائی ختم
کوشش کافی کرتے ہیں کہ مردانہ و زنانہ مسائل سے ہٹ کے طب کی وسعتوں کا احاطہ کرتے ہوئے تشریح الابدان، اشیاء کے خواص، ماہیت امراض ، ادویہ سازی، طبی نفسیات یا جسمانی نفسیات سے ملتے جلتے موضوعات پہ وقتاً فوقتاً تحریر ممبران و فالورز کو پیش ہو۔۔۔ مگر پورا دن مطب کرنے بعد قلت وقت اور تھکن اکثر آڑے آتے ہیں۔
وقت حاضر میں جنسی لا علمی، غلط غذائیں، کمزور مدافعت، فحش ماحول اور ذہنی دباؤ کی وجہ سے مردانہ امراض الگ ایک سائنس یا شعبہ اختیار کر چکی ہیں، جس میں لا تعداد مایوس اور لاعلاج مریض اپنی جنسی قوت و طاقت موڑنے یا حاصل کرنے کیلیے مسیحائی کے انتظار میں ہیں ایسی صورت میں دوسری بیماریوں پہ قلم اٹھاتے ہی کافی جنسی امراض ہاتھ باندھے آنکھوں کے سامنے آ کھڑے ہوتے ہیں۔۔۔۔ہم پوری کوشش کرتے ہیں دوسرے موضوع امراض پہ لکھیں مگر درج بالا وجوہات ہمیں جنسی تکلیف کے علاج اور تشریح میں مصروف رکھتی ہیں۔
تو ایک بار پھر بہترین علاج کے ساتھ کثرت سے پیش آنے والی جنسی و سیکسوئل تکلیف کا علاج جو کہ معمول مطب ہے آپکے پیش خدمت ہے۔
(حکیم محمد رمضان خان)
ھوالشافی
مصطگی رومی 1/2 چھٹانک
تخم ریحان 1/2 چھٹانک
دونوں کو پاوڈر نما پیس کے1 گرام کے کیپسول یا 1 گرام کی خوراک تیار کرکے مباشرت و غسل اور ناشتہ سے فراغت بعد نیم گرم دودھ سے کھائیں۔
فوائد :- فورآ جسم کی حرارت، توانائی، قوت بحال کرے اور ساتھ ہی قوت باہ میں بھی مزید اضافہ کرے۔
نوٹ:-
1.... خیال رہے مصطگی کوٹیں مت صرف رگڑائی کریں. کوٹنے یاچوٹ لگانے سے پاؤڈر بننے کے بجائے پھیل جاتی ہے۔
2....تخم ریحان ناز بو کے سیاہ بیج ہیں جو السی کے بیج سے تھوڑا چھوٹے ہوتے ہیں. ...........لہذا تخم بالنگو یا بادرانجبویہ کے بیجوں سے تخم ریحان کا فرق ضروری ہے۔
Comments
Post a Comment