اصل شربت فولاد

اصل شربت فولاد
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب  امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے 
 دعا ہے اللہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
موسم گرما  اپنے رنگ دکھا رہا ہے گرمی جو جسم انسانی کی برداشت سے باہر ہوتی جا رہی ہے اس کی شدت کم کرنے کے لیے بہت سے مشروبات استعمال میں لائے جاتے ہیں جن میں سے ایک ادویاتی شربت فولاد بھی شامل ہے بازار میں ملنے والے زیادہ تر شربت صرف مصنوعی خوشبو اور مصنوعی رنگ پر مشتمل ہوتے ہیں جن میں شربت فولاد بھی شامل ہے آج آپ کو اصل شربت فولاد کا نسخہ دیا جا رہا ہے آپ کوشش کرکے گھر میں خود تیار کریں اور شربت فولاد کی اصل روح کا مزہ لیں اور بازاری مشروبات سے جان چھڑائیں۔
آتے ہیں سب سے پہلے نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی۔
اجزاء نسخہء۔ ہریڑ سبز۔تخم کاسنی ۔نارنج ۔ آملہ خشک۔مکو دانہ۔مجیٹھ۔سب اجزاء 100+100 گرام۔پتری فولاد 20 گرام۔چینی 4 کلو پانی 6 کلو ست لمیوں اور ست لوبان فی لیٹر پیک بوتل کے حساب سے ایک ایک گرام۔
دونوں ست اور پتری فولاد کے علاؤہ باقی تمام ادویات کو ہلکا سا کوٹ کر پانی میں بھگو دیں 8 گھنٹے کے لیے اس کے بعد جوشاندہ تیار کریں جب پانی آدھا رہ جائے تو پن چھان کر چینی شامل کرکے قوام بنانا شروع کردیں جب ایک دو ابال آ جاہیں تو پتری فولاد شامل کر دیں جب پتری فولاد مکس ہو جائے تو ست لمیوں شامل کرکے اوپر بننے والی میل اتاریں جب آپ کا شربت بن جائے اور ٹھنڈا ہونے کے قریب ہو تو سرخ رنگ اگر شامل کرنا چاہیں تو شامل کریں اور ست لوبان شامل کریں تاکہ آپ کا شربت خراب ہونے سے محفوظ رہے۔
بڑوں کو دو دو چمچ دن میں دو سے تین بار سادہ پانی لسی یا دودھ میں ملا کر استعمال کریں
بچوں کو انکی عمر کے حساب سے دیں
اسی نسخے کی ویڈیو جس میں مکمل بنانے کا طریقہ سیکھایا گیا ہے دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ساتھ ہی میرے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب بھی کر دیں تاکہ محبتوں کا یہ کاروان چلتا رہے۔

فواہد۔یہ شربت  ضعف جگر معدہ کی کمزوری اور خون کی کمی دنوں کے اندر پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
بدن کو چست اور طاقتور بناتا ہے بھوک کھل کر لگاتا ہے مفرح قلب شربت ہے معدہ اور جگر کے لیے بہترین ٹانک ہے قبض کشاء ہے چہرے پر لالیاں لاتا ہے پیلے پن کی شکایت ختم کرتا ہے یرقان میں مفید ہے  عام جسمانی کمزوری کو چند دنوں کے باقاعدہ استعمال سے ختم کرتا ہے طاقت اور توانائی حاصل کرنے کا قدرتی اور محفوظ ذریعہ ہے آپ اس کو بطور جنرل ٹانک بھی استعمال کر سکتے ہیں کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں کوئی نقصان نہیں پورے بھروسہ کے ساتھ استعمال کریں ان شاءاللہ تعالیٰ آپ دعائیں دیں گے۔
جو ساتھی خود نہ بنا سکیں وہ ہم سے بنا ہوا منگوا سکتے ہیں
دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
حکیم خواجہ محمد نعیم
سلیم دوا خانہ اڈا نور حیات کالونی بھلوال ضلع سرگودھا 

آن لائن مشورہ و ادویات منگوانے کے لیے ہمارے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیجیۓ 

اگر آپ کو پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

معجون خاص الخاص

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)