دوبارہ کبھی خارش ہوگی بھی نہیں۔ خون میں گرم چیزوں کا زیاد ہ استعمال تکلیف کا باعث بنتا ہے لہذا گرم چیزوں سے پرہیز رکھیں۔ چٹ پٹے کھانے سموسے پکوڑے ایسی چیزیں زیادہ تر نقصان دیتی ہیں
دوبارہ کبھی خارش ہوگی بھی نہیں۔
خون میں گرم چیزوں کا زیاد ہ استعمال تکلیف کا باعث بنتا ہے لہذا گرم چیزوں سے پرہیز رکھیں۔ چٹ پٹے کھانے سموسے پکوڑے ایسی چیزیں زیادہ تر نقصان دیتی ہیں
ھوالشافی
گندھک آملہ سار 20گرام
گیرو سرخ 20گرام
کالی زیری 20گرام
بابچی 20 گرام
ترکیب تیاری
تما م اجزاء کا سفوف بنا لیں۔
*مقدار خوراک
فل سائز کے کیپسول روزانہ صبح و دوپہر و شام کھانا کھانے کے بعد پانی سے دیں۔ ایک ماہ کافی ہے۔
خواص و فوائد
ہر قسم کی خارش کے لیے مفید و مجرب ہے۔ اگر خارش پرانی ہے تو ایک ماہ تک استعمال کریں۔
تصدیقات:
اس کے اتنے رزلٹ ہیں کہ جس کی مثال ملنا بھی مشکل ہے۔ پھر زندگی میں دوبارہ خارش نہیں ہوتی۔ ایک ماہ کا مکمل کورس ہے۔ خارش کا مکمل صفایا ہو جاتا ہے۔ ایک مریضہ جس کی دونوں رانیں کالی سیاہ ہو چکی تھیں اور وہ سارا دن کنگے سے خارش کرتی رہتی تھی الحمد للہ ایک ہفتے میں اس کی خارش ختم ہوئی اور پانچویں ہفتے سیاہ رنگت ختم ہو کر جلد صاف ہوگئی ہے۔ بہت پرانی تکلیف تھی چار سال ڈاکٹروں اور حکیموں سے علاج کروا چکی ہے۔ اس کے سیاہ چھیپ ختم نہیں ہو رہے تھے۔ اس دواء سے وہ بھی ختم ہو گئے ہیں۔
Comments
Post a Comment