Posts

دماغ کو طاقتور صحت مند اور چست و توانا رکھنے کے کئی ایک مجربات و تجربات یکجا

دماغ کو طاقتور صحت مند اور چست و توانا رکھنے کے کئی ایک مجربات و تجربات یکجا جب متواتر ذہنی دباؤ میں رہنے کے سبب دماغی کمزوری کا سامنا ہو تو زرشک شیریں ایک چمچ عرق گلاب میں بھگو کر صبح نہار منہ زرشک شیریں کھا کر عرق گلاب پی لیا جائے اگر نظر کی کمی کے باعث دماغی کمزوری لاحق ہوتو مغز بادیاں مغز کشنیز مغز بادام مصری ہم وزن ملا کر سفوف تیار کریں رات کو سوتے وقت ایک چمچ گائے کے نیم گرم دودھ کے ساتھ کھا کر بغیرکچھ کھائے پیئے سو جائیں دماغی کمزوری دور ہونے کے ساتھ ساتھ بینائی بھی تیز ہو جائے گی جب دماغی کمزوری کی وجہ سے سر کے بال سفید ہونے لگیں تو مربہ ہریڑ ایک پاؤ مرچ سیاہ 10 گرام الائچی سبز 5 گرام باہم مرکب بنا کر ایک چمچ نہار منہ متواتر کھانے سے دماغی کمزوری سے نجات ملے گی اور بال سفید ہونا رک جائیں گے عام دماغی کمزوری ختم کرنے کے لیے چند گھریلو طبی تراکیب درج کی جاتی ہیں برہمی بوٹی 1 گرام مغز بادام 7عدد فلفل سیاہ 3 عدد خشخاس 1 گرام ترکیب تیاری رات کو پانی میں بھگو کر صبح نہار منہ بطریق سردائی گھوٹ کر تازہ مکھن 10 گرام شامل کرکے استعمال کریں مغز بادام 50 گرام مغزسونف 50 گرام مغز کشنیز 50 گ...

بلڈپریشر، ہومیوپیتھک

ہائی بلڈ پریشر کے لئے  گلونائن 6x  پیسی فلورا Q کریٹگس Q  پانچ پانچ قطرے تھوڑےسے پانی میں جب بلڈ پریشر ہائی ہو

بلڈپریشر، دل، ہومیوپیتھک

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور جانا ہوا ٹوکن لینے کے لیے لوگوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی تھی۔۔۔ افسوس کی بات تو یہ ہے کہ 35 سے 40 سال کی عمر کے مرد و خواتین بھی دل کے مریضوں میں شامل ہیں وجوہات تو بہت ہیں لیکن بڑی وجہ ناقص و ملاوٹ والی غذائیں  ہیں ۔۔۔۔ میرے سامنے ایک تیس سال کے جوان شخص کو ایمبولینس سے اتارا جو دل کے درد میں مبتلا کراہ رہا تھا دو بندے اسے سنبھالے ہوئے تھے  جن سے مریض اٹھایا نہیں جا رہا تھا..   ایلوپیتھک میں کوئی مستقل حل نہیں ہے ۔۔۔ البتہ ہومیوپیتھک میں دل کے متعلق مسائل کا حل تو ہے لیکن مکمل کیس ٹیکنگ کے بعد دوا لینی چاہیے۔۔  ہومیوپیتھی کی کچھ ادویات کی نشاندھی کرتا ہوں جو مخصوص علامات پر بہترین رزلٹ دیتی ہیں۔۔۔ ہسپتال میں خون پتلا کرنے کے لیے اسپرین دی جارہی ہے جبکہ  ھومیوپیتھک دوا آرنیکا، انجائنا (Angina)، دل میں چبھنے والے دردوں (stitches in heart)، کمزور اور بے قاعدہ چلنے والی نبض (feeble and irregular beats)، غشی (collapse)، قلبی استسقا (cardiac dropsy)، خون پتلا کرنے والی دوا (blood thinner) کے حوالے سے کامیاب دوا ھے، اسپرین کا ن...

امراض گردہ

امراض گردہ :- اہم پوسٹ  میرے تجربہ میں ایسے کئی مریض آئے ہیں جنکا RFT test ۔۔LFT بھی بلکل ٹھیک تھا لیکن گردہ سے اوپر دائیں سائیڈ پہ ہلکا ہلکا سا درد یا بھاری پن محسوس ہوتا تھا الٹراساؤنڈ میں بھی کچھ نہیں آتا تھا یہ زیادہ تر ان لوگوں میں ہوتا ہے جنکا کام زیادہ بیٹھنے والا ہوتا ہے ایسے مریض کے گردہ میں ریح کے رک جانے کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے ۔ڈاکٹرز کبھی معدے کی کبھی گردے کی کبھی جگر کی دوائی دے دیتے ہیں صرف ایک قہوہ پئیں سنڈھ ۔پودینہ ۔ اجوائن دیسی ڈیڑھ ڈیڑھ گرام ۔۔ایک گلاس پانی میں جوش دے کر قہوہ ایک کپ بنائیں  دن میں دو بار کھانے کے بعد پئیں چند دن میں ان شاءاللہ تعالیٰ شفاء کاملہ حاصل ہوگی  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کریٹینائین ۔۔گردہ کی سوزش  ۔بابچی ۔مغز خر بوزہ  ۔دال کلتھی  ۔خارخسک  ۔ہم وزن  پیس لیں  ۔ایک چمچ بڑا ایک  گلاس پانی میں ابالیں ایک کپ رہ جاے ۔ چھان کر ہلکا سا گرم ہو پی لیں اس طر ح دن میں تین وقت لیں ۔۔ چند ہی دن میں گردے کا کریٹینائن کم ہو جائے گا اس قہوہ کی مدد سے کئی ڈائلائنسز پہ لگے مریض بھی صحتیاب ...

مہر ے ہل جانا ۔کمر کا درد۔گردن کا درد

مہر ئے ہل جانا ۔کمر کا درد۔گردن کا درد  السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  اج کی پوسٹ جناب حسنین رحمانی صاحب کے نام  اج کل اکثر احباب کو کمر کا درد ہو رھا ھے  اور 99 فیصد مریضوں کو مہروں کا ہل جانا بتایا جا رہا ہے  بہت سے دوست اپریشن کا مشورہ دیتے ہوئے بھی نظر اتے ہیں  عام قاری کے لیے اہم سوال  جن احباب نے مہروں کا اپریشن کروایا ہے اس کی کامیابی کا تناسب کیا ہے؟ فی زمانہ انسانی خوراک متوازن نہیں اور رہی کسر  کیمیکل زدہ خوراک نے نکال دی ہے  اگر اس کے اسباب کی جانب غور کیا جائے تو پہلی چیز جو سامنے اتی ہے وہ یہ اتی ہے کہ خشک چیزوں کا زیادہ استعمال  جسمانی ویلیو سے زیادہ بوجھ اٹھانا  چوٹ لگنا  چھلانگ لگانا  یا بعض اوقات اگر اپ پانی کا لوٹا بھی اٹھاتے ہیں تو اپ کی کمر میں درد نکل اتا ہے  اور کہا جاتا ہے کہ اپ کو چک پڑ گئی ہے  پھر تو نے ٹچے شروع کر دیے جاتے ہیں  نتیجہ ڈھاک کے تین پات نکلتا ہے  اگر اس کی علامات کی جانب غور کیا جائے تو یہ بات سمجھ اتی ہے کہ ریڑھ کے ستون میں سوزش ہو جاتی ہے  چلنے سے حرکت کرن...

پانچ ہاضم نسخہ خاص

*5 ہضم بنسخہ خاص* ریوند خطائی 80 گرام سنڈھ 50 گرام  فلفل سیاہ 50 گرام مگھاں 50 گرام پودینہ خشک 300 گرام نمک سیاہ 200 گرام  نوشادر ٹھیکری 200 گرام  گندھک آملہ سار 200 گرام  سوڈا بائی کارب 200 گرام سونف 200 گرام اجوائن دیسی 200 گرام سناء مکی 100 گرام *مقدار خوراک* ایک تا ڈیڑھ ماشہ ہمراہ بدرقہ مناسبہ  *افعال و اثرات* محرک غدد ناقلہ مسکن اعصاب اور محلل عضلات ہے۔ غدد ناقلہ کو تحریک دے کر ایک طرف فاضل صفراء کو خارج کرتا ہے اور دوسری طرف صالح صفراء کی پیدائش بھی کرتا ہے۔  *خواص و فوائد* بہترین ہاضم طعام ہے۔ نفخ کوتوڑے غلیظ ریاح کو خارج کرے۔ معدے میں صفرا کی کمی کو پورا کرے۔ بارہ انگشتی آنت میں صفرا کی پیدائش کو بڑھائے۔ اس کو کھلانے سے ہاضمہ درست ہوگا۔ ترش ڈکاریں۔ پیٹ میں ہوا کا گولہ ریاح بدہضمی درد پیٹ بھوک نہ لگنا قبض خارش پھوڑے پھنسیاں۔ پرانی پیچش۔ بدہضمی کے درد۔ احتلام مزمن ضعف معدہ و جگر کے لیے آب حیات ہے۔   *استعمال* 1- کیل مہاسوں والوں کو خالی پیٹ دیں  2- قبض والے کو گرم میٹھے دودھ سے دیں۔  3- بواسیر والے کو صبح و شام ایک گرام ہمراہ مکھن ...

مقوی باہ ممسک اور مبہی

مقوی باہ ممسک اور مبہی فلفل دراز 50 گرام فلفل سیاہ 50 گرام کچلہ مدبر سو گرام ترکیب تاری تمام اجزاء کو خوب اچھی طرح کوٹ پیس کر باریک سفوف تیار کریں مقدار خوراک ایک سے دو رتی صبح شام فوائد مقوی قلب ہونے کی وجہ سے دل کو خوب مضبوط کرتی ہے صدمہ غم پریشانی کا دل پر گہرا اثر نہیں ہونے دیتی مقوی باہ ہونے کی وجہ سے قوت باہیہ کو خوب طاقت دیتی ہے خاص لمحات کو حسین بناتی ہے محرک باہ ہونے کی وجہ سے ان لوگوں کے لیے نعمت ہے جنھیں شہوت کم آنے کے مسائل کا سامنا ہے شہوت کو بھرپور کرتی ہے امساک لاتی ہے #مقوی_باہ_ممسک_مبہی