جوانی میں جوڑوں کا درد اور ریڑھ کی ہڈی کا متاثر ہونا
جوانی میں جوڑوں کا درد اور ریڑھ کی ہڈی کا متاثر ہونا۔
جن اصحاب کی ریڑھ کی ہڈی میں درد، گھٹنے میں درد اور تمام جوڑ شدید متاثر ہیں۔اور ایک دم اٹھ نہیں سکتے، تیز چل نہیں سکتے۔ کام کاج نہیں کرسکتے- مرض جب ہوتا ہے تو وہ عمر نہیں دیکھتا۔ لیکن صاحبِ عقل آدمی یہ ضرور دیکھتا ہے کہ مرض کی نوعیت کیا ہے اور یہ مجھے کیا نقصان پہنچا سکتا ہے، اس لیے اس کو مہمان نہ بناؤں اور جلد سے جلد مرض کی حالت سے صحت کی جانب آؤں۔ مگر ایسا نہیں ہوتا۔ آپ بھی عین جوانی کے عالم میں مرض کو گلے لگا بیٹھے اوراب اس کی تباہ کاریوں پر پریشان ہیں۔ یہ مرض اچانک نہیں آگیا اور اچانک تمام جوڑ متاثر نہیں ہوگئے، رفتہ رفتہ ہوئے۔ اور اب ایسے ہوگئے کہ آہستہ آہستہ ہی ٹھیک ہوں گے، وہ بھی علاج پابندی سے کرنے کے بعد۔ ساتھ ہی شدید پرہیز بھی کرنا ہوگا۔ کاج کاج تو کرنا ہی ہوتا ہے، مرض کی حالت میں فارغ ہوکر بیٹھ جانا بھی غلط ہوگا، حرکت تو جاری رکھنا ہوگی۔ واک بھی کریں اور پرہیز میں بڑا گوشت‘ آلو ‘ گوبھی‘ چنے کی دال، باسی کھانا، چاول وغیرہ نہ لیں۔ ٹھنڈا، برف کا پانی نہ پئیں، دماغی طور پر چاق و چوبند رہیں، بیماری کو بیماری سمجھیں اور اللہ سے شفا کی امید رکھیں۔ علاج طویل ہے جو کرنا ہر حال میں ضروری ہے۔ معجون فلاسفہ 10 گرام حب اسگند 2 عدد کے ساتھ صبح نہار منہ‘ حب مقوی اعصاب 2-2 عدد بعد غذا‘ معجون سورنجان 6 گرام حب سورنجان 2 عدد کے ساتھ رات سوتے وقت۔ روغن سرخ زیادہ درد کی جگہ پر مالش کریں۔ یہ دوا سب لوگوں کے لئے نہیں، صرف وہ لوگ استعمال کریں جو سمجھتے ہیں کہ یہ مسئلہ ان کے ساتھ بھی ہے۔ اور وہ کسی طور پر بھی کسی قریبی معالج سے رجوع نہیں کرسکتے۔
Comments
Post a Comment