معجون دافع یورک ایسڈ حکیم میاں امجد فاروق

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اسلام علیکم
    *معجون دافع یورک ایسڈ*
جسم میں بڑھے ہوئے تیزابی مادوں کو طبی اصطلاح میں یورک ایسڈ کہا جاتا ہے۔ یہ عام طور پر سرخ گوشت(Red meet)  گائے کے گوشت، بکرے کے گوشت،کلیجی، پائے، مغز، نہاری، گردوں، کپوروں  میں زیادہ پایا جاتا ہے لیکن جب میٹا بولزم کی کارکردگی درست طور پر کام نہ کر پا رہی ہو تو ٹماٹر،پالک، دالیں، لوبیا اور چنوں وغیرہ کا استعمال بھی یورک ایسڈ کا سبب بن جاتا ہے۔ ایک صحت مند جسم میں 2.4 سے 6.5 ملی گرام تک یورک ایسڈ کی موجودگی لازمی سمجھی جاتی ہے۔جب یورک ایسڈ مطلوبہ مقدار سے بڑھتاہے تو جسم میں مختلف امراض کی علامات رو پزیر ہونے لگتی ہیں۔ ایک صحت مند انسان کے جسم سے اضافی یورک ایسڈ کی مقدار کو گردے پیشاب کے رستے خارج کرتے رہتے ہیں لیکن جب اس کی مقدار زیادہ بڑھ جائے تو گردے بھی اسے خارج کرنے سے قاصر ہوجاتے ہیں۔ یورک ایسڈ کی بڑھی ہوئی مقدار یوریا کی شکل میں گردوں کی کارکردگی کو متاثر کرنے سمیت جسم کے جوڑوں میں کرسٹل بن کر جمع ہونے لگتی ہے جو بعد ازاں جوڑوں کی حرکات و سکنات میں رکاوٹ کا باعث بن کر درد اورسوجن کا سبب بن جاتی ہے۔
یورک ایسڈ کے مسائل سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ بدن میں اس کی مطلوبہ مقدار سے زیادہ جمع نہ ہونے دیا جائے۔ یورک ایسڈ کی غیر ضروری افزائش سے بچنے کے لیے معدے اور انتڑیوں کی کار کردگی کا درست ہونا لازمی ہے۔
*ھوالشافی*
تخم گزر۔           5 تولہ     
تخم کرفس۔       5 تولہ
تخم شلغم۔         5 تولہ
بیخ کرفس۔        5 تولہ
مغز خربوزہ۔       5 تولہ
مغز خیارین۔       5 تولہ
اجوائن دیسی۔    5 تولہ
بادیان۔               5 تولہ
زنجبیل۔             5 تولہ
قرنفل۔               2 تولہ
کباب چینی۔       2 تولہ
فلفل سیاہ۔         2 تولہ
بسباسہ۔             2 تولہ
عقرقرحا۔            2 تولہ
زعفران۔              2 تولہ
مصطگی رومی۔   2 تولہ
عود خام۔            2 تولہ
تج قلمی۔            2 تولہ
ترکیب و ترتیب
تمام اجزاء کے علیحدہ علیحدہ سفوف بنا لیں اور اس وزن کے سہ گنا شہد خالص ملا کر معروف طریقے سے معجون تیار کریں اور کیسی جار میں ڈال کر محفوظ کر لیں 
ایک چمچ صبح و شام بعد از طعام
*فوائد:*
یورک ایسڈ کو جسم سے خارج کرتی ہے یورک ایسڈ اور اس سے پیدا شدہ امراض کو مفید ہے مدر بول ہے ریاح کو خارج کرتی ہے  جگر اور گردوں کو طاقت دیتی ہے  ورم جگر اور استسقاء کو مفید ہے  مقوی گردہ و مثانہ اور طحال ہے  اعلیٰ درجہ کا مقوی باہ ہے
والسلام
حکیم میاں امجد فاروق

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

معجون خاص الخاص

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)