اکسیر معدہ +ایچ پائیلوری +سوزش معدہ+جلن تیزابیت + معدہ کے تمام امراض کے لیے اکسیر خاص
اکسیر معدہ +ایچ پائیلوری +سوزش معدہ+جلن تیزابیت + معدہ کے تمام امراض کے لیے اکسیر خاص
اسلام علیکم
امید ہے تمام دوست احباب خیر وعافیت سے ہوں گے
ایچ پائیلوری ایک جراثیم (بیکٹیریا) ہے
جو کہ معدہ کے السر کا سبب مانا جاتا ہے
آ ج کل کے دور میں یہ مرض بڑی تیز شدت اختیار کر چکا ہے
ہر تیسرا چوتھا بندہ اس کا شکار نظر آتا ہے
بے تحاشہ مرغن غذائیں ،
چٹ پٹے کھانے، فاسٹ فوڈ،
تلی ہوئی اشیاء، کاربونیٹد ڈرنکس کا کثرت
استعمال اس مرض کی بنیادی وجہ ہے
انسانی معدہ ایک بھٹی کی
مانند ہے
اگر بھٹی ٹھیک کام کرے گی تو اس میں ڈالا گیا
مال صحیح طور پر پراسس ہو پائے گا جس سے نہ صرف کہ اگلے مراحل میں پراڈکٹ بنانے میں آسانی رہے گی بلکہ پراڈکٹ بھی معیاری بنے گی
اس شدت آمیز دور میں انسانی بدن کی
اس بھٹی کے ساتھ جو ظلم کئے جا رہے ہیں
اس کی لسٹ بہت لمبی ہے
ناخالص خوراک اور
بد پرہیزی اوپر سے
فوراً ٹھنڈا پانی اور
غیر معیاری اجزاء سے بنی
کیمیکل والی چائے پینا جتنی نقصان دہ ہے شاید ہی
اور کوئی چیز ہو
خالص خوراک،
خالص دیسی گھی ،
مکھن،
خالص دودھ تو تقریباً ناممکن ہو چکے ہیں
یہی ناخالص خوراک اور بد پرہیزی معدہ میں خشکی اور غیر طبعی گرمی کا سبب بنتی ہیں
معدہ میں تیزابیت انتہا کی بڑھ جاتی ہے
یہ گرمی اور خشکی والا ماحول ایچ پائیلوری نامی جراثیم کے لئے بہت سازگار ہوتا ہے
اس ماحول میں یہ جراثیم خوب پھلتا پھولتا ہے
یہ سب وجوھات معدہ میں السر کا سبب بنتی ہیں
اس سٹیج پر اگر اس کا علاج نہ کیا جائے تو یہ السر،
کینسر وغیرہ کی شکل اختیار کرلیتا ہے
اس کا شکار مریض عام طور پر قے، متلی،
سینے میں جلن، پیٹ درد ، گھبراہٹ
اور دل ڈوبنے کی شکایت کرتا ہے
بے چینی
سستی کاہلی
بے جا خوف
شدید گبھراہٹ
وہم
جنونی کیفیت
دماغی بوجھ
ڈپریشن
سٹریس
نفسیاتی بیماریاں
نیند کی کمی
حد درجے کی جسمانی خشکی و دماغی خشکی
بے لذتی
لوگوں سے بے جا خوف ڈر
اعصاب میں تحریک کی خواہ مخواہ زیادتی
اعصاب کا حد درجے کمزوری
اعصاب کی کمزوری کی وجہ سے عضلات کی کمزوری اور تحریک بڑھ جانا
پٹھوں میں کھنچاؤ
جسمانی دردیں
اچانک وزن بڑھنا
یا کم ہونا
وغیرہ اور دیگر مسائل کا شکار ہوتا چلا جاتا ہے
نسخہ حاضر خدمت ہے :
کشتہ ابرک سفید 1 تولہ
کشتہ ابرک سیاہ 1 تولہ
سونف رومی 100 گرام
ریوند خطائی 80 گرام
الائچی کلاں 50 گرام
سنڈھ 50 گرام
گل سرخ ایرانی 50 گرام
فلفل سیاہ 50 گرام
سنامکی 100 گرام
ہریڑہ 150 گرام
بہڑہ 150 گرام
کاسنی 50 گرام
دارچینی 50 گرام
کوزہ مصری 400 گرام
طریقہ تیاری:
ہریڑہ اور بہیڑہ کو دیسی گھی میں بھون لیں
باقی تمام کا پاؤڈر کرلیں
کشتہ جات خود کے تیار ہونے چاہیے ورنہ رزلٹ کچھ خاص نہیں ملے گا
مقدار خوراک چھوٹی چمچ صبح و دوپہر شام ہمراہ نیم گرم پانی یا دودھ کے ساتھ استعمال کروائیں
نوٹ:
برائے مہربانی فضول میں انباکس یا واٹسپ پر وقت ضائع کرنے س پرہیز فرمائیں
مصروفیت کافی زیادہ ہوتی ہے
باقی ضرورت مند حضرات رابطہ کرسکتے ہیں نو ٹینشن
اور ایک گزارش ہے کاپی پیسٹ چور حکیموں سے کے مہربانی کرکے خود محنت کیا کریں دوسروں کی پوسٹیں کاپی کرکے لگانے کا کیا فاءیدہ یہ تو لوگوں کو دھوکہ سے اپنے جال میں پھنسانے کا طریقہ ہے
اور عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے ایسے جاہل اور فراڈیوں سے بچ کر رہیں
دعاگو آ پ کا اپنا دوست حکیم حافظ محمد انیب شاہد
Comments
Post a Comment