اعصاب کے لئے جادو اثر سفوف جدوار
اعصاب کے لیئے جادو اثر
سفوف جدوار
اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ
حکیم حافظ افضال انچارج مطب الرضا سعودی عربیہ
جی ہاں گزشتہ روز محترم حافظ صاحب کے عشرت کدہ پر ان سے ملاقات ہوئی
آپ آئندہ چھ ماہ کے لیے پاکستان میں موجود ہیں
آپ ایک منجھے ہوئے طبیب اور پکے حافظ ہیں
اللہ کریم ان کی توفیقات میں اضافہ فرمائے
میں امید کرتا ہوں
کہ ان کی پاکستان میں موجودگی بہت سے احباب کے لیے فائدہ کا باعث ہو گی
آپ کی آمد کی خوشی میں
طب قدیم سے معتبر و معتمد نسخہ قارئین کی نذر کر رہا ہوں
مذکورہ نسخہ ضعف دماغ ۔یعنی دماغ کی کمزوری
اور اعصاب کے لیےایک خاص چیز ہے
نسخہ
جدوار خطائی
عود صلیب
جند بیدستر
چھوٹی چندن
کشتہ مرجان سادہ
ہر ایک دس گرام
کشتہ نقرہ تین گرام
انتہائی باریک سفوف بنا لیں
خوراک
ایک گرام صبح شام ہمراہ خمیرہ گاوزبان عنبری
بعد ازاں نیم گرم دودھ کا ایک گلاس نوش جان فرمائیں
ہاں جی دوستو آج تو یہ گلہ ختم ہو جانا چاہیے کے مشکل لکھا ہے اب اس سے آسان نہیں لکھا جا سکتا
ایک طبیب
تھوڑی سی توجہ کے ساتھ کی ایک امراض کا علاج اسی نسخہ سے کر سکتا ہے
اللہ حافظ و ناصر
ابن طب
ظہور احمد رضا
Comments
Post a Comment