شربت ۔۔۔۔ شدید گرمی کا توڑ نادر شاہی نسخہ جات

*****شدید گرمی کا توڑ نادر شاہی نسخہ جات*******
1۔۔========== شربت الایچی ==============
الایچی کا  شربت نہایت سرد تاثیر کا حامل ھے آج کل کی   شدید گرمی کا توڑ ھے جگر معدہ کی گرمی ہو یا جلن خارش الرجی با وجہ حدت وگرمی  خون ہو تو سبز الایچی کا شربت سب سے عمدہ بہترین ھے بہتر ھے 
 دانہ الایچی سبز 50 گرام نہایت باریک ترین سفوف بنا لیں دارچینی 3 گرام سفوف کالی مرچ 3 گرام سفوف
  1کلو چینی 1لیٹر عرق گلاب 5 لیٹر پانی ڈال  ھلکی آنچ پر رکھیں جب قوام بن جایے تمام سفوف اس میں ڈال دیں اور 5 منٹ آنچ پر رکھ کر اتار لیں گاڑھا یا پتلا جیسے پسند ہو شربت تیار کر لیں ۔ ایک گلاس نوش کریں اور طبعیت میں تازگی ٹھنڈک سکون کو موجزن پایں گے۔

2۔۔ ===========شربت صندل  =============
صندل سفید خالص 70 گرام باریک سفوف کر لیں 
زیرہ سیاہ 2 گرام تیزپات 2 گرام الایچی 2گرام سفوف کر لیں عرق گلاب 1 لیٹر پانی 5 لیٹر چینی ایک کلو تمام کو یکجا کر کے ھلکی آنچ پر رکھیں جب چاشنی تار دینے لگے آنچ بند کر کے اتار کر ٹھنڈا کر کے بوتل میں محفوظ کر لیں صندل کا شربت نہایت پرلطف تاثیر کا حامل ھے  صندل کا شربت پینے سے پسینہ میں سے بھی صندل کی مہک آتی ھے
گرمی کا توڑ ھے جگر معدہ اور اعضا ریسہ کو طاقت و فرحت بخشتا ھے ۔

۔3۔۔۔===========  شربت تربوز  ============
گرمی کا توڑ قدرت نے گرمی میں ہی بھیجا ھے اور وہ تربوز تربوز کو کاٹ کر جوسر یا گرینڈر میں ڈالکر جوس نکال لیں اور کالی مرچ زیرہ نمک سیاہ کا مصالحہ اس میں ڈالکر نوش کریں اور بہترین قدرتی شربت کا مزہ لیں جسمانی گرمی یرقان صفرا تبخیر معدہ کا بہترین علاج ۔ تربوز کے معاملہ میں ایک ہی احتیاط ھے کے تربوز کھانے سے  آدھا گھنٹہ پہلے اور بعد میں پانی  مت پیے ۔

4۔۔ ========= دیسی ستو ==============
جو حسب ضرورت لیکر بھون لیں لایٹ براون کر لیں پھر گرئنڈر کر کے سفوف بنا لیں شکر 3 چمچ ستو 2 چمچ چند دانے الایچی کے ڈالکر ٹھنڈا کرکے آدھے گھنٹہ پڑا رھنے دیں اسکے بعد نوش کیجئے ٹھنڈک سکون کا مزہ لیجئے پر سکون نیند اور طبعیت میں شادابی پیدا کرتا ھے تازگی کا احساس دلاتا ھے  گرمی کا بہترین توڑ ھے 
5۔۔ ========سردائی  یا ٹھنڈائی =============
 چار مغز بادام  پستہ کالی مرچ مصری خشخاش  الایچی سونف زنجبیل تخم ریحان 
تمام ھموزن (بادام چار مغز سہ وزن )تمام اجزا کو الگ الگ بھگو دیں 3 گھنٹہ بعد تمام کو کھرل کریں اور ململ کے کپڑا میں ڈال کر دودھ میں پوٹلی کو ڈبو ڈبو کر نچوڑیں باقی ماندہ کو دوبارہ کھرل کرکے اسی طرح عمل کرتے رہیں یہاں تک کے تمام مواد دودھ میں جذب ہو جایے اب اس میں چینی پانی حسب ضرورت ڈال کر نوش کریں اور اسکا ٹھنڈک بھرا اثر محسوس کریں کلیجہ کو ٹھنڈا ٹھار دل بہار کر دے گی سردائی جنوبی پنجاب کی خاص سوغات ھے اور گرمیاں اسکے بنا نہی گذرتی ہیں نہایت فرحت بخش احساس جو گھنٹوں بر قرار رہتا ھے ۔ 

6۔۔==========دل بہار فہم الحیات===========
برگ بھنگ 2 تولہ خشخاش 10 تولہ بادام 3 تولہ آب جو 1لیٹر 
برگ بھنگ و خشخاش و بادام کو اچھی طرح کھرل کریں آخر پر آب جو ڈالکر شیک کر لیں شہد  حسب ضرورت ملا کر نوش کریں اور کڑکتی دھوپ میں جہاں مرضی چلے جائے دھوپ گرمی آپ کا کچھ نہی بگاڑ سکتی طبعیت میں تازگی اور ٹھنڈک کا احساس رہتا ھے غموں کو دور کر دینے والا یہ مشروب لاجواب بھی ھے باکمال بھی ھے مگر اس کو بنا کر پینے سے پہلے اپنے اپنے فقہی علما کے فتوی پر عمل کریں اب یہ نہ کہنا سید نادر حسین شاہ جی یہ نسخہ دیا کیوں ھے تو بات یہ ھے علمی طبی موزوں کے اعتبار سے 5 دیگر نسخے بھی درج ہیں آپ اسے چھوڑ کر باقی اپنا لیں اور اسے فقط علمی معلومات کے طور پر محفوظ کر لیں ۔
تمام نسخہ جات گرمی کے حوالہ سے ہیں سرد موسم میں ان کو استعمال مت کریں نیز جوڑوں کے درد والے مریض اپنے معالج کے مشورہ سے استعمال کریں شوگر والے مریض چینی کی بجائے سکرال یا بنا چینی کے استعمال کریں ۔
وسلام آباد و شاد رہیں 
ملتمس دعا  حکیم سید نادر حسین شاہ 
============================================================================

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

معجون خاص الخاص

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)