سفوف ہاضم حکیم خواجہ سلیم

سفوف ہاضم
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب کافی دنوں کے بعد آپ دوستوں کے درمیان حاضری ہو رہی ہے ایک نئے نسخے کے ساتھ
ہمارا آج کا نسخہ سفوف ہاضم کا ہے جس کو بچے بڑے بوڑھے شوق سے کھا سکتے ہیں انتہائی بہترین نسخہ آپ دوستوں کے درمیان شیر کیا جا رہا ہے نظام ہضم کی خرابیوں کو دور کرنے کے لیے انتہائی مفید و مجرب ہے بناہیں اور فاھدہ حاصل کریں
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔
اجزاء نسخہ۔ اجوائن دیسی ۔زیرہ سفید ۔پودینہ ۔کشنیز ۔سونف۔پوست ھلیلہ سبز۔نمک سیاہ ہر جز  ۔250 گرام ۔
مرچ سیاہ۔ 125 گرام ۔انار دانہ اچھے والا فریش باسی اور سسری لگا نہ ہو 500 گرام ۔
تمام ادویات کو کوٹ کر موٹی چھلنی سے چھان کر محفوظ کر لیں ۔
مقدار خوراک ایک گرام تا دو گرام کھانے سے پہلے یا بعد میں جب چاہیں سادہ تازہ پانی کے ساتھ استعمال کریں
ہائی بلڈ پریشر والے نمک سیاہ کی مقدار کم کر لیں ۔
انتہائی مجرب فارمولا ہے بھوک لگاتا ہے خوراک ہضم کرتا ہے قبض بدہضمی ریح ہوا پیٹ درد باؤ گولہ ڈکار آتے رھنا نظام ہضم کی خرابیوں میں مفید ہے جن لوگوں کو کھایا پیا ہضم نہیں ہوتا ان کے لیے بہترین دوا ہے ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کے مریض بھی استعمال کر سکتے ہیں غرض امراض معدہ کے مریضوں کے لیے ایک بہترین نسخہ ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

معجون خاص الخاص

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)