مطب کامل آنتوں کی صفائی کے لیے مجرب المجرب

مطب کامل 

آنتوں کی صفائی کے لیے مجرب المجرب 

جتنے بھی ایسے نسخہ جات ہیں جو فاسد مادوں کو پیٹ اور آنتوں سے خارج کرتے ہیں ایسا موشن جب ہم کسی کو دیتے ہیں یعنی جلاب کے طور پہ استعمال کرواتے ہیں تو بعض دفعہ استعمال کرنے سے کمزوری ہو جاتی ہے لیکن ان میں ایک نسخہ بڑا زبردست ہے جو معدے کی تقویت کے لیے اور آنتوں کی مکمل صفائی کے لئے بہترین ہے۔ جب آنتوں کی صفائی ہوگی تو معدہ خود بخود ہلکاپھلکا ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ یہ بڑی کمال کی چیز ہے 
ھوالشافی عزوجل ۔
گل قند  250 گرام 
بادام 100 گرام 
کسٹرائل 50 گرام 
روغن بادام  50 گرام 
سقمونیا  6 ماشہ 
ریوند عصارہ 2 ماشہ 

گل قند کو اچھی طرح ملائم کر لیں رگڑائی کرکے۔ 
بادام کو باریک کرکے شامل کردیں۔
ریوند عصارہ اور سقمونیا کو الگ الگ باریک پاؤڈر کرکے شامل کردیں۔
آخر میں دونوں روغن شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں تیار ہے۔

 آدھی چمچ رات کو دودھ کے ساتھ استعمال کرانے سے اللہ عزوجل کے فضل و کرم سے آنتوں میں جماہوا فاسد مادہ یعنی جو گندکچرا ہے وہ نکل اتا ہے۔
 اگر 15 دن استعمال کر لیا جائے تو مکمل صفائی ہو جاتی ہے۔ اس سے موشن بھی نہیں لگتے، پاخانہ کھل کے آتا ہے، صفائی ہو جاتی ہے، میرے تجربے میں بات تھی پیش کر دی ہے اللہ میرے لیے آپ کے لیے سب کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے ۔

عطیۂ نسخہ۔
حکیم معاویہ حسن صاحب

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

معجون خاص الخاص

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)