بواسیر بادی کا مجرب نسخہ

&( بواسیر بادی کا مجرب نسخہ)&
   دانیال روحانی دواخانہ منڈی احمد آباد ضلع اوکاڑہ
ہوالشافی.
پوست ہلیلہ زرد. ہلیلہ سیاہ. رسونت ہر ایک دو تولہ. فلفل دراز فلفل گرد جوکهار کچور ہر ایک ڈیڑھ تولہ مغز تخم نیم ایک تولہ نازک برگ آم  پانچ تولہ  گوگل چھ تولہ
ترکیب تیاری.
تمام چیزوں کو سفوف کر کے تین سیر پانی میں پکائیں جب آدها کلو پانی رہ جائے تو اتار کر چهان لیں. پهوک پهینک دیں اور پانی کو نرم آگ پر چڑھائیں جب گاڑھا لاب سا بن جائے تو ایک دو دن دهوپ میں رکھ کر سکهائیں.اور دو دو ماشہ کی گولیاں بنائیں
ترکیب استعمال. ایک گولی صبح ایک گولی شام عرق سونف سے ہفتہ بهر کھائیں.
فوائد. بواسیر بادی کے لیے اس سے بڑھ کر دنیا میں کوئی دوا مفید اور سریع الاثر نہیں ہے دام میں سستی اور منافع میں اکسیر شے ہے.  بادی بواسیر کے علاوہ معدہ کی نفخ قراقر اور رطوبت کے لیے مجرب دوا ہے.
              خونی بواسیر کا مجرب نسخہ
جب بواسیر کا خون رکنے میں نہ آتا ہو تو بفضلِ تعالیٰ اس نسخے سے محض دو تین دن کے اندر خون مکمل طور پر بند ہو جاتا ہے. یہ گولیاں خونی بواسیر کے لیے بہت مفید ہیں اور خون کو بند کرنے میں امتیازی درجہ رکھتی ہیں.
ہوالشافی.
شورہ قلمی. پهٹکڑی خام. رسونت مصفی مساوی وزن.
ترکیب تیاری.
باریک پیس لیں اور پانی کی مدد سے جنگلی بیر کے برابر گولیاں بنا لیں.
ترکیب استعمال.
ایک گولی بوقت صبح ہمراہ آب تازہ
معـــــزز قارئین ، ، ،!!
آپ احباب سے گزارش خاص کی کیجاتی ھے کہ تحریروں کو زیادہ سے
زیادہ شیئر کیا کریں ،تاکہ زیادہ سے زیادہ بہن بھائی مستفیض ہوں جو بھی بہن بھائی اس سے مستفیض ہو گا میرے بھائیوں وہ آپ کے حق میں انشاءاللہ ضرور دعائے خیر کرے گا،
🍃اے میرے مولائے کریم،،
مجھے توفیق بخش کہ میں ایمانداری سے اپنے تجربات خلق خدا کی خدمت  کے لئے من وعن پیش کر سکوں،
⭐احقیر العباد
حکیم عبدالعزيز قادری

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)