نسخہ مقوی باہ زاد الغربا
https://m.facebook.com/groups/1681832155480906?view=permalink&id=1809069832757137
https://www.facebook.com/groups/1681832155480906/permalink/1809017066095747/
سلام مسنون
میرے ایک بزرگ دوست جو چار سال پہلے داغ مفارقت دے گئے ۔ایک دن میرے مطب پر تشریف لائے۔۔ میرے پاس ایک مریض ضعف باہ کا بیٹھا ھوا تھا جس کی حالت نہایت ردی تھی اور اچھی اور قیمتی ادویات سے علاج کا متقاضی تھا مگر بوجہ افلاس علاج کروانے کے قابل نہ تھا۔ میں نے توجہ مبذول کراتے ھوئے شاکی لہجے میں کہا کہ دیکھیں نہ محترم اب کیا کیا جائے۔لوگوں کی حالت اتنی بری ھوتی ھے مگر علاج کروانے کے لئے پیسے تک نہیں ھوتے۔۔ ھم اگر امداد بھی کریں تو آخر کتنی اور کتنوں کی
رب کریم غریق رحمت فرمائے فرمانے لگے کیا خدا صرف امیروں کا ھے غریبوں کا نہیں کیا ۔ یہ سن کر مجھ پر گھڑوں پانی گر پڑا ۔اور دل سے اک آہ نکلی ۔ بزرگ مسکرائے اور فرمایا آج تمہیں وہ نسخہ دیتا ھوں جس سے غرباء بھی فائیدہ اٹھا لیں اور خوبی یہ کہ ھر مزاج کے موافق ھے
محترم بھائیوں اس عاجز سے آپ اچھی طرح واقف ھیں ۔ رب کریم کی مہربانی کے طفیل یہاں وہ وہ نسخے بیان کئے ھیں جن کو بیان کرنے کی جرات بڑے بڑے جغادری اطباء کو نہ ھوئی۔ اب اس نسخہ کی باری ھے جو صرف آدھے گھنٹے میں بنتا ھے اور فوائد میں بھی دیگر نسخہ ججات میں ممتاز مقام رکھتا ھے ۔۔معطی نسخہ ایک کامیاب طبیب اور جید کیمیا گر تھے اور حسن قرشی مرحوم نے ان کی خود رجسٹریشن فرمائی تھی۔۔
سب باتیں اپنی جگہ درست مگر میرا ایک سوال یہ ھے کہ اس نسخہ کے منظر عام پر آنے سے کیا لالچی لوگ کتنا ناجائز فائدہ اٹھائیں گے
آپ کی آراء کا منتظر
خادم فن و ھنر
نسخہ مقوی باہ زاد الغربا
ھوالشافی۔۔۔۔۔ لبوب کبیر خاص الخاص سو گرام میں عاقر قرحا تین گرام پیس کر مکس کریں
جوارش جالینوس سو گرام میں کشتہ فولاد تین گرام مکس کریں
لبوب کبیر ایک چھوٹی چمچ صبح و عصر ھمراہ دودھ جبکہ جوارش جالینوس ایک ایک چھوٹی چمچ دوپہر ورات کھانے کے بعد لیں
اتنا زود اثر ھے کہ استعمال کرنے والا ھی بتائے گا ۔ ایک ھفتہ بعد اثرات ظاھر ھونگے
پیارے کلمہ گو بھائیو خدارا سٹیرؤئیڈز سے جان بچائیں اور طب کے زریں نسخہ جات اپنائیں۔آخر جس دور میں ھنود ۔یہود و نصاری کی ناپاک ادویہ نہ تھیں توی کیاان لوگوں قوت مردمی سے محروم تھے
۔۔مجھے ھے حکم اذاں لا الہ الا اللہ
طالب دعا
بہت خوب ماشاءاللہ اللہ آپکو خدمت خلق کے لیے قبول فرمائیں۔ آمیں اللہم آمین
ReplyDelete