معجون نوید جوانی
معجون نوید جوانی
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
کیسے کیسے سب دوست و احباب امید ہے اللہ پاک کے فضل و کرم سے خیر وعافیت سے ہوں گے
آج ایک شاندار اور مجرب نسخے کے ساتھ آپ کے درمیان حاضری ہو رہی ہے جو میرے مطب کا بہترین اور مجرب نسخہ ہے اطباء کرام اپنے مطب کی زینت بناہیں اور خدمت خلق کریں
آتے ہیں سب سے پہلے نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی
اجزاء نسخہ۔ تالمکھانہ۔15 گرام۔بیج بند۔15 گرام۔تخم اوٹنگن۔30 گرام۔ثعلب مصری ایک نمبر کوالٹی والی۔30 گرام شقاقل مصری۔30 گرام۔ موصلین 30+3 گرام۔پھول مکھانہ۔60 گرام۔سنگھاڑا خشک۔60 گرام۔کمرکس۔90 گرام۔شہد خالص ڈیرہ کلو ۔
یاد رہے ثعلب مصری اس وقت مارکیٹ میں دو نمبر آ رہی ہے میدہ سے تیار شدہ لہذا خوب چھان بین کر کے ایک نمبر لے کر شامل کرنی ہے
شہد کے علاؤہ تمام ادویات کوٹ چھان کر شہد کی مدد سے معجون تیار کریں
صبح شام ایک ایک چمچ کھانے والی دودھ کے ساتھ باپرھیز ایک ماہ لازمی استعمال کریں
فوائد۔زبردست مولد حیات ہے خوب منی پیدا کرتی ہے منی کی کمی والوں کو یہ دوا لازمی استعمال کرنی چاہیے۔اس کے علاؤہ بہترین قسم کی مغلظ ہے دافع جریان و احتلام مقوی باہ اور دافع سیلان الرحم یعنی لیکوریا اور کمردرد کے لیے اکیسر ہے رحم کو طاقت دے کر عورت کو قابل اولاد بناتی ہے نوجوانوں کے لیے بہترین دوا ہے جو دھات جریان پیشاب سے پہلے یا پیشاب کے بعد قطروں کا آنا جیسی موذی امراض کا شکار ہیں ۔
Comments
Post a Comment