ٹھنڈک
ٹھنڈک
ہمارے مطب کا چلتا ہوا سپیشل و خاص نسخہ استاد محترم عبدالرحمن صاحب کی طرف سے حاضر ہے
جو کہ مطب پر ٹھنڈک کے نام سے مشھور و معروف ہے
گرمی کی ہر مرض میں تیر بہدف ہے
طباشیر پچاس گرام
گل نیلوفر پچاس گرام
دھنیہ تیس گرام
مغز کدو بیس گرام
مغز خیار بیس گرام
تخم خرفہ دس گرام
قلمی شورہ زمینی پانچ گرام
ترکیب تیاری
تمام اجزا۶ کو کوٹ پیس کر سفوف بناٸیں
مصری شامل کرنا چاہیں تو حسب ذاٸقہ شامل کرسکتے ہیں
مقدار خوراک
تین گرام صبح شام ہمراہ شربت بزوری صبح
نہار منہ آملہ کے دو عدد دانے چاندی کے دو تین ورق لگاکر کھاٸیں اور رات کو سوتے وقت مربہ بہی پچاس گرام اور ایک عدد چھوٹی الاٸچی ملاکر چباکر کھاٸیں
غذا
کدو ٹینڈے شلجم مولی گاجر لوکی ماڑو چپنیاں ول توری کدو گھیا کدو وغیرہ کھاٸیں
فواٸد
گرمی کی تمام امراض میں نہایت اعلی درجہ کی دوا ہے
بدن میں شدید گرمی ہو بخار ہو پیشاب جل کر آتا ہو پیلا آتا ہو جریان احتلام کی حدت ہو غرض کہ گرمی کی تمام تر امرض میں زاتی آزمودہ و مجرب نسخہ ہے جس کے چند دن کے استعمال سے بدن کی بڑھی ہوٸی گرمی نارمل ہوجاتی ہے
گرمی کی شدت سے چاہے آنکھیں جل رہی ہوں ٹھنڈک پڑ جاتی ہے
گرمی کی ہر مرض میں طبیعت و مزاج کو دیکھ کر جدھر بھی استعمال کرواٸیں گے ان شاء اللہ ایک سو ایک فیصد رزلٹ حاصل کریں گے
ہمارے مطب کا چلتا ہوا خاص نسخہ ہے بخیلوں سے التماس ہے کہ کچھ بولا کریں قبر میں دیا ہوا کام آنا ہے چھپایا ہوا آگ بن جانا ہے
#ٹھنڈک
Comments
Post a Comment