سیاہ زیرہ کے فوائد
زیرہ سیاہ
زیرے کے ساتھ پیٹ کی بہت ساری بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے ۔ زیرہ کو استعمال کرنے کے طریقے یہ ہیں ۔
اس کے ساتھ پیٹ درد قبض پیٹ کی گیس ، منہ کے چھالے، ہاضمہ کی خرابی، کھٹے ڈکار ، بخار، کھانسی اور پتے کی تکلیف ،
🔸 پیٹ درد کیلئے
زیرہ دو گرام پیسا ہوا اور شہد نیم گرم پانی میں ملا کر استعمال کریں انشاءاللہ العزیز ٹھیک ہو جائے گا ۔
♦️ قبض
زیرہ بھنا ہوا 120 گرام
دھنیا بریاں 80 گرام
کالی مرچ 40 گرام
نمک 100 گرام
دارچینی 15 گرام
لیموں کا رس 15 ملی لیٹر
ان سب اشیاء کو پیس کر سفوف بنالیں
مقدار خوراک دو دو گرام ہمراہ نیم گرم پانی صبح اور شام استعمال کریں انشاءاللہ تعالیٰ پرانی سے پرانی قبض دور ہو جائے گی ۔
👈 پیٹ کی گیس دور کرنے کیلئے
نسخہ۔
زیرہ
سونٹھ
ہینگ بریاں
ان اجزاء کو پیس کر سفوف بنائیں
مقدار خوراک 6 گرام سفوف ہمراہ پانی استعمال کریں' پیٹ کی گیس ٹھیک ہو جائے گی ۔
‼️دیگر سفوف ہضم
ضعف ہضم ۔ درد معدہ۔ بدہضمی اور گیس کےلیے اکسیر ہے۔
نوشادر۔ نمک سیاہ ۔ پپلامول ۔ زیرہ سفید ہر ایک 4۔4 تولہ ۔ فلفل سیاہ ۔ اجوائن دیسی 2۔2 تولہ۔ ست پودینہ ۔ ست لیموں 1۔1 ماشہ
سب اشیاء کو پیس کر باریک سفوف بنا کر 500mg کیپسول بھر لیں۔
ترکیب استعمال دن میں 3 بار کھانے کے بعد پانی سے لیں
ضعف ہضم ۔ درد معدہ۔ بدہضمی اور گیس کےلیے اکسیر ہے
👄 منہ میں چھالے
زیرہ بریاں کر لیں اور اس میں سیندھا نمک ( لاہوری نمک) پیس کر باریک پاوڈر بنائیں اور منہ میں چھالوں پر لگائیں ۔ ان شاءاللہ تعالیٰ چھالے دور ہو جائیں گے ۔
✅ کھٹے ڈکار دور کرنے کیلئے
زیرہ ایک چمچ کو گھی میں بریاں کر کے کھانے کے دوران کھائیں۔ اس کے استعمال سے آپ کو کھٹے ڈکار آنے بند ہو جائیں گے ۔
✔️ بخار دور کرنے کیلئے
آپ کو بخار رہتا ہے یا بار بار بخار ہو جاتا ہے تو
زیرہ 5 گرام سفوف پرانے گڑ کے ساتھ ملا کر کھائیں۔ اس کے ساتھ بخار اور وائرل بخار ٹھیک ہو جائے گا ۔
🔹 ہاضمہ کی خرابی۔
بدہضمی کھانا ہضم نہیں ہوتا، گیس ڈکار
زیرہ ، سونٹھ ، سیندھا نمک ، پپلی، کالی مرچ ،
تمام اشیاء برابر وزن میں لیں اور کوٹ چھان کر باریک سفوف بنائیں ۔
ترکیب استعمال ایک ایک چمچ چائے والا کھانا کھانے کے کھائیں پانی کے ساتھ ۔ کھانا بہت جلد ہضم ہو گا۔ پیٹ کی سارے مسائل حل ہو جائیں گے ۔
🥃 کھانسی
اگر آپ کو کھانسی رہتی ہے تو آپ زیرہ کا قہوہ بنا کر پیئں۔ یا زیرے کو چبا کر کھائیں اس سے کھانسی دور ہو جاتی ہے ۔
🥃 پتے کی تکلیف کے لیے زیرہ کی چائے
زیرہ آدھا چمچ ایک کپ پانی میں ہلکی آنچ پر پکائیں جب پانی آدھا رہ جائے تو اتار لیں اور چھان کر چائے کی طرح چسکیاں لے کر پیئں، اس کے استعمال کے ساتھ پتے کے مسائل دور ہو جائیں گے ۔
🔥 یورک ایسڈ
آجکل یورک ایسڈ کی پرابلم بہت دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اکثر لوگ اس کا شکار ہیں۔
یورک ایسڈ بنیادی طور پر جو پروٹین ہم کھاتے ہیں اس کا ایک ویسٹ پروڈاکٹ ہے
نسخہ
السی 20 گرام
اجوائن 20 گرام
زیرہ 20 گرام
سونف 20 گرام
میتھی دانہ 20 گرام
سب برابر وزن لیں اور کوٹ پیس لیں
ترکیب استعمال
آدھا چمچ صبح نہار منہ نیم گرم پانی کے ساتھ دو کالی مرچ ثابت ملا کر لیں۔
اس کے ساتھ یورک ایسڈ ٹھیک ہو جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ پیٹ صاف ہو گا باڈی ڈی ٹاکس ہوگی۔ اور دیگر فوائد
حکیم مظہر حسین
Comments
Post a Comment