معجون شباب آور
جنسی کمزوری کی بڑی وجوھات میں سے ایک وجہ مشت زنی اور کثرت جماع بھی ھے. اس غیر فطری عمل کے بد اثرات سے بچنا تقریباً نا ممکن ہے. مریض کمر درد، کمزور یاد داشت، پنڈلیوں میں کھچاؤ، طبیعت میں بے چینی، چڑچڑا پن قلت منی، نا مکمل انتشار، مادہ منویہ کے پتلا پن کی شکایت کرتا نظر آتا ہے.
ھوالشافی
مغز بادام شیریں. آدھا پاؤ
مغز چلغوزہ. ایک چھٹانک
مغز فندق. ایک چھٹانک
پنبہ دانہ. ایک چھٹانک
مغز اخروٹ. ایک چھٹانک
پستہ. ایک چھٹانک
فلفل سیاہ. ایک تولہ
خشخاش. ایک تولہ
بہمن سفید دو تولہ
تودری سفید. دو تولہ
ثعلب مصری. دو تولہ
کشتہ مرجان. ایک تولہ
مغزیات کو دڑ دڑا کُوٹ لین. باقی اجزاء باریک سفوف کر کے وزن پورا کریں اور تین گُنا شہد ڈال کر معجون ترتیب دے لیں.
ایک سے دو چمچ صبح و شام ہمراہ دودھ
شادی سے پہلے و بعد کی کمزوری کو دور کرتی ہے. رطوبات مردانہ کو بکثرت پیدا کرتا ہے. اس کا کچھ عرصہ استعمال نا صرف کہ انتشار کامل کرتا ھے بلکہ طبعی امساک پیدا کرتا ہے.
Comments
Post a Comment