فشارین کیپسول
فشارین کیپسول
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست و احباب خیریت سے ہوں گے اللہ پاک آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین ثم آمین ۔
ہمارا آج کا نسخہ فشارین کیپسول ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بہترین نسخہ ہے جو صرف دو اجزاء پر مشتمل ہے نہایت ہی زبردست رزلٹ کا حامل یہ نسخہ جو مطب کی جان ہے آپ دوستوں کے درمیان شیر کر رہا ہوں دعا ہے کہ استعمال کرنے والوں کو اللہ کریم اپنی بارگاہ سے صحت وتندرستی کی عظیم نعمت سے نوازے آپ کے لیے اس دوا کو شفاء کا ذریعہ بنائے اور ہمارے لیے بخشش کا ذریعہ بنا دے آمین ۔
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔
اجزاء نسخہء ۔اسرول یعنی چھوٹی چندن ۔کشنیز یعنی خشک دھنیا دونوں ادویات برابر وزن لے کر دونوں ادویات کو صاف کر لیں نہایت باریک سفوف بنانا ہے جنتا باریک سفوف بنے گا اتنا رزلٹ زیادہ ملے گا ۔
500 ملی گرام والے کیپسول بھر لیں ۔
اگر بلڈ پریشر زیادہ رہتا ہو تو صبح شام ایک ایک کیپسول ورنہ ایک کیپسول ہی کافی ہوتا ہے
کھانے کے بعد سادہ پانی کے ساتھ ۔
ایمرجنسی کی صورت میں یہی کیپسول کھول کر زبان کے نیچے دوا کو رکھیں پانی وغیرہ نہیں پینا پھر اس دوا کا کرشمہ دیکھیں ایلوپیتھک دوا سے زیادہ تیز کام کرتا ہے ۔
جس مریض کو یہ دوا فاہدہ نہ دے اس کو چاہیے کہ ایک بار اپنے گردوں کا چیک اپ کرواے کیونکہ کڈنی کے مریض کے اوپر یہ دوا کام نہیں کرتی ۔
دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
Comments
Post a Comment