ہربل میتھی کوبال کیپسول

ہربل میتھی کوبال کیپسول
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید ہے کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے اور ماہ رمضان کی نیکیاں سمیٹنے میں لگے ہوئے ہوں گے 
دوستوں ماہ رمضان میں خاص طور پر جسمانی کمزوری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو لوگ روزہ رکھتے ہیں بالخصوص شوگر والے مریض اس کے علاؤہ بھی جو لوگ جسمانی کمزوری تھکاوٹ کا شکار ہیں ان کے لیے ایک بہترین رزلٹ والا نسخہ حاضر خدمت ہے ۔
یہ نسخہ محترم بھائی حکیم امانت علی تبسم کا عطیہ ہے ۔
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔
اجزاء نسخہء ۔ اسگندھ ناگوری ایک نمبر کوالٹی والی ہو پہچان یہ ہے کہ اس کی خوشبو پورے کمرے میں محسوس ہوتی ہے بازاری خالص نہیں ہوتی گھیٹا کوالٹی میں ملتی ہے اگر خود تلاش کرکے اکھیڑ لیں اور خشک کر کے استعمال میں لائیں سب سے بہتر ہو گا وزن 100 گرام ۔
دار چینی ۔100 گرام ۔زعفران اچھی کوالٹی والا ۔3 گرام ۔
زعفران کو الگ پیس لیں اور باقی ادویات کو الگ باریک پیس لیں ۔اس کے بعد مکس کر کے 500 ملی گرام والے کیپسول بھر لیں ۔
صبح شام کھانے کے 15/20 منٹ کے بعد دودھ کے ہمراہ استعمال کریں ۔
فوائد ۔ہر طرح کی کمزوری پر کام کرتا ہے ایلوپیتھک دوا میتھی کوبال سے زیادہ پاؤر فل ہے ۔شوگر والے مریضوں کے لیے بہترین دوا ہے اعصابی جسمانی درد کمزوری کے مریضوں کے لیے بہترین دوا ہے اعصاب کو طاقت دیتا ہے
خاص طور پر ان لوگوں کے لیے بہترین دوا ہے جو ٹانگوں کے درد میں مبتلا ہیں۔ ایک بہترین اور نیچرل فارمولا آپ دوستوں کے درمیان شیر کیا ہے جس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں کوئی نقصان نہیں۔ایک بہترین اور مجرب دوا سے آپ کو متعارف کروایا ہے بہت سے امراض میں ایک قابل معالج بڑی کامیابی سے اس دوا کو استعمال کروا کر بہترین رزلٹ لے سکتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)