یورک ایسڈ

یورک ایسڈ
آجکل یورک ایسڈ کی پرابلم بہت دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اکثر لوگ اس کا شکار ہیں۔
یورک ایسڈ بنیادی طور پر جو پروٹین ہماری غذا کا میجر پارٹ ہے، ہم کھاتے ہیں اس کا ایک ویسٹ پروڈاکٹ ہے اس کو ہم یورک ایسڈ کہتے ہیں۔ 
خاص کر کے جس پروٹین میں پیورین نام کا کیمیکل پایا جاتا ہے اس کا جو ویسٹ پروڈاکٹ ہے جو ہمارے جسم ہضم کرتی ہے اس سے یورک ایسڈ بنتا ہے۔ 

یہ کیسے بن جاتا ہے 
جب گردے صحیح طرح یورک ایسڈ کو باہر نہیں نکالتے جسم سے کیونکہ 80% یورک ایسڈ پیشاب کے راستے ہمارے جسم سے باہر نکلتا ہے اور 20% پاخانہ کے راستے نکل جاتا ہے۔ جب گردے درست کام نہیں کرتے پیشاب کو خارج نہیں کرتے تو جسم میں یورک ایسڈ کا لیول بڑھ جاتا ہے۔
ڈائیٹ غذا میں پروٹین کا زیادہ استعمال یا جس خوراک میں پیورین زیادہ ہوتی ہے کھاتے ہیں تو اس کے وجہ سے جسم میں یورک ایسڈ زیادہ بڑھ جاتا ہے۔
سی فوڈ، سرخ گوشت بڑا گوشت سے بہت زیادہ بڑھتا ہے۔
ثابت دالاں بیکری کے پروڈکٹ شراب نوشی اور وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے بھی۔ 
علامات
جب جسم خون میں یورک ایسڈ کرسٹل کا لیول بڑھ جاتا ہے تو یہ ہمارے جسم میں کرسٹل بن کر دوران خون کے ساتھ گھومتا رہتا ہے۔ 
یورک ایسڈ کے کرسٹل ہمارے جوڑوں کے میں خاص کر چھوٹے جوڑوں جائنٹ میں ہاتھوں کی انگلیاں پیروں کی انگلیاں خاص کر پاؤں کا انگوٹھے میں جا کر جمع ہو جاتے ہیں کیونکہ وہاں خون کی کیپلری باریک ہوتی ہیں وہاں پر کرسٹل اکٹھے ہو جاتے ہیں- پھر سمپٹم علامات دیکھنے کو ملتی ہیں
جوڑ میں بہت تیز درد ہونا
جوڑوں میں جکڑن ہو جاتی ہے۔
جوڑ سرخ بھی ہو جاتے ہیں- 
اگر زیادہ لیول بڑھ جاتا ہے تو گردوں میں پتھریاں بننا شروع ہو جاتی ہیں اور لیٹر سٹیج میں جا کے ہڈیوں میں deformity بھی کر سکتا ہے اور گردوں ہارٹ پر بھی اثرانداز ہوتا ہے۔ 
نسخہ
السی 20 گرام
اجوائن 20 گرام
زیرہ 20 گرام
سونف 20 گرام
میتھی دانہ 20 گرام
سب برابر وزن لیں اور کوٹ پیس لیں
ترکیب استعمال
آدھا چمچ صبح نہار منہ نیم گرم پانی کے ساتھ دو کالی مرچ ثابت ملا کر لیں۔
اس کے ساتھ یورک ایسڈ ٹھیک ہو جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ پیٹ صاف ہو گا باڈی ڈی ٹاکس ہوگی۔ اور دیگر فوائد حاصل ہوں گے۔ 
پرہیز
بڑا گوشت پروٹین کولڈڈرنکس مشروبات
لائف سٹائل بدلیں ایک جگہ زیادہ دیر نہ بیٹھیں، سیر چہل قدمی ہلکی پھلکی ورزش روزآنہ ضرور کریں-
اور ویٹ کا خیال رکھیں
تازہ سبزیاں استعمال کریں
تازہ فروٹ اور جوس زیادہ استعمال کریں- ڈرائی فروٹ
خود کو ایکٹیو رکھیں
جوڑوں پر گرم پانی کی ٹکور کریں یعنی پانی میں نمک ملا کر گرم ٹکور کریں تاکہ خون کی نالیاں کھل جائیں اور خون کی روانی شروع ہو جائے اور یورک ایسڈ کے کرسٹل دور ہوں اور درد سے راحت ملے گی۔

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)