معجون فربہی بدن

معجون فربہی بدن:-
ہزال مفرد-
بدن کا دبلا ہوجانا 
علم طب کے نزدیک اس کی 9 وجوہات و اسباب ہوتے ہیں ۔
قلت غذا ۔یعنی غذا کا مناسب مقدار میں نہ ملنا 
کثرت تناول۔ لطیف غذا جو بدن میں خون رقیق پیدا کرے ۔وہ غذا جو خون صالح پیدا نہ کرے اور طبیعت جزو بدن نہ کر سکے ۔ضعف قوت متصرفہ
قوت ہاضمہ میں فساد پڑ جانا ۔جگر میں سدہ پڑ  یا تلی کا بڑھ جانا ۔کرم دراز۔حب القرع معدہ یا امعاء
مٹی کھانے کی عادت ہونا ۔کثرت جماع
طبیب کی ذمہ داری ہے کہ سبب کو دیکھ کر علاج تجویز کرے ۔جزوی طور پر وزن کا کم ہونا یا بدن کے کمزوری ہونے کےلیے لاجواب نسخہ ہے 
جسم کی لاغری۔سستی دور کرے گا بدن کو موٹا اور فربہی بخشے گا 
معجون فربہی بدن:-
خصیہ بز 4 عدد روغن زرد میں بریاں شدہ
مغز بادام 100 گرام 
مغز پستہ 100 گرام 
کنجد سیاہ 100 گرام 
مغز اخروٹ 100 گرام 
مغز بنولہ 100 گرام
ناریل 100 گرام 
مغز خربوزہ 50 گرام 
مغز خیارین 50 گرام 
ٹعلب مصری 50 گرام 
تخم پیاز 50 گرام 
سنبل الطیب 20 گرام 
فلفل سیاہ 20 گرام 
مگھاں 20 گرام 
زیرہ سفید 20 گرام 
دارچینی 20 گرام 
تج 20 گرام 
سبز الائچی 20 گرام 
زعفران 15 گرام 
روغن زرد 150 گرام 
شہد خالص اڑھائی کلو 
معروف طریقے سے معجون بنا لیں 
صبح و شام 10 سے 15 گرام نیم گرم دودھ سے 
مقوی دل و دماغ ۔مقوی جگر و مثانہ۔مولد منی۔مولد خون۔اعلی درجہ مقوی باہ ۔ہاضم طعام اور رنگ کو خوبصورت بنانے والا۔درد مفاصل اور بلغمی بیماریوں کو دور کرکے بدن کو لوہے کی لاٹھ بنا دیتا ہے۔جسم میں فربہی لاتا ہے ۔
والسلام 
میاں محمد احسن

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)