مردانہ کمزوری کا مکمل علاج بمعہ نسخہ جات

مردانہ کمزوری کا مکمل علاج بمعہ نسخہ جات

آج آپکو مردانہ کمزوری کا علاج کرنے کا طریقہ بتاتا ہوں ان ہدایات پر عمل کر کے آپ انشاءاللہ اچھے نتائج حاصل کریں گے

1 مردانہ کمزوری کا علاج جب بھی شروع کریں اس کی ابتداء معدے سے کریں کیونکہ مردانہ کمزوری کی جڑ معدہ سے شروع ہوتی ہے
قبض بدہضمی تیزابیت کھانا کا ہضم نہ ہونا بھوک کی کمی وقت بے وقت کھانا بسیارخوری ان سب علامات کی موجودگی ہو تو سب سے پہلے ان امراض و عادات کا علاج کریں اس کے لئےآپ کا معدہ مکمل طور پر ٹھیک ہو جائے تو پھر دوسرا علاج شروع کریں معدے کے لئے یہ نسخہ استعمال کریں

سفوف معدہ 
تبخیر بھوک کا نہ لگنا گیس تیزابیت ڈکار آنا بد ہضمی قبض ضعف معدہ کے لیے لاجواب سفوف ہے

عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ معدہ کے مسائل بھی بڑھنے لگتے ہیں کبھی بد ہضمی ہو جاتی ہے تو کبھی بھوک نہیں لگتی پیٹ میں اکثر گیس کی شکایت رہنے لگتی ہے سینے پے بوجھ جلن بلغم وغیرہ کی شکایت بھی ہو جاتی ہے اگر کبھی روٹین سے زیادہ کھا پی لیا جائے تو قبض ہو جاتی ہے اور بھی کی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے

اب آپکو ڈھلتی عمر کے باعث یا کسی بھی وجہ سے ان مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیوں کہ ذیل میں بیان کردہ دیسی نسخہ مندرجہ بالا تمام امراض کے مکمل خاتمے کے لئے عمدہ علاج ہے آپ کامل یقین کے ساتھ تیار کر کے استعمال کریں اس نسخے کے لئے عمر کی کوئی حد نہیں جوان بوڑھا بچہ عورت وغیرہ سبھی استعمال کر سکتے ہیں
نسخہ مضر اثرات سے بلکل پاک ہے

دانا الائچی کلاں 5 تولہ
انار دانہ5 تولہ
سناءمکی مصفی 5 تولہ
مگھاں 5 تولہ
سونف 5 تولہ
دھنیا خشک 5 تولہ
اجوائن دیسی 5 تولہ
پودینہ خشک 10 تولہ
زیرہ سفید 10 تولہ
سنڈھ 10 تولہ
کالی مرچ 3 تولہ
نوشادر 2 تولہ
کلونجی 3 تولہ
نمک سیاہ1 تولہ
نمک سفید 1 تولہ

ترکیب تیاری و استعمال
تمام اجزاء کو اچھی طرح صاف کرنے کے بعد پیس رگڑ لیں جب باریک ہو جائے تو سنبھال لیں کھانا کھانے کے دو منٹ بعد چھوٹی آدھی چمچ تازہ مگر سادہ پانی کے ساتھ استعمال میں لائیں

2 معدے کی درستگی کے بعد سب سے پہلے آپ نے ذکاوت حس کا علاج کرنا ہے

ذکاوت حس کیا ہے
سیکس کا خیال ذہن میں آتے ہی عضو خاص سے مذی منی یا پھر پانی جیسی رطوبت کا اخراج ہونا
اکثر کنوارے یا شادی شدہ حضرات اس مرض کا لازمی شکار ہوتے ہیں یہ سمجھیں مردانہ کمزوری کے تمام امراض میں اگر ذکاوت حس کا مسئلہ ہے اور آپ اس کو حل کئے بغیر دیگر طاقت یا ٹائمنگ کی دوائی کھاتے ہیں تو وہ بے کار ہے اس لئے ذکاوت حس کا علاج ایسے ہی ہے جیسے کسی عمارت بنانے میں اس کی بنیاد بنانا ہوتا ہے

تخم خرفہ تیس گرام 
تالمکھانہ بیس گرام
لاجونتی بیس گرام
اسپغول ثابت بیس گرام
گوند کیترا بیس گرام
سمندر سوکھ بیس گرام
مصری سو گرام
تمام چیزیں پیس کر سفوف بنالیں
اسپغول نہیں پیسنا اسے ثابت ڈالیں
صبح شام ہمراہ دودھ کھانے کے بعد چھوٹا چمچ

3 ذکاوت حس کا علاج جب ہو جائے تو مغلظ ادویات استعمال کرنی چاہیے
مغلظ یعنی مادہ منویہ یا منی کو گاڑھا کرنے کی دوائی کو مغلظ کہتے ہیں اس میں سفوف معجون گولی یا پھر کیپسول کوئی بھی طریقہ استعمال کر سکتے ہیں مردانہ کمزوری کےعلاج میں مادے کو گاڑھا کرنے کا علاج اس لئے ضروری ہے کہ اگر مادہ گاڑھا ہوگا تو ہی جسم سےاخراج میں وقت لے گا اورحمل کے لئے زیادہ دیر عورت کی اندام نہانی میں رہے گا اس لئے اس مسئلہ کی طرف خصوصی توجہ دیں

سفوف مغلظ 
سرعت انزال کا خاتمہ کر کے ٹائمنگ میں مستقل اضافہ کرتا ہے
پانی کی طرح پتلی منی کو گاڑھا کرتا ہے
مادہ منویہ کی کمی پورا کرتا ہے
مردانہ سپرمز میں اضافہ کرتا ہے
لذت جماع میں اضافہ کرتا ہے
قوت باہ مردمی کو بڑھاتا ہے
کثرت مباشرت اور دیگر غلط کاریوں سے ہونے والی کمزوری کو دور کرتا ہے

ثعلب مصری  40 گرام
ثعلب پنجہ   40 گرام
موصلی سفید  40 گرام
مصطگی رومی 20 گرام
تخم اوٹنگن     30 گرام
تالمکھانہ         30 گرام
بیج بند           30 گرام
لاجونتی         30گرام
مصری           200گرام

تمام کا سفوف تیار کرلیں صبح شام خالی پیٹ ایک چمچ چائے والا ہمراہ نیم گرم دودھ.

نسخہ نمبر2 مغلظ طاقت کے لیے
چاروں موصلی بیس بیس گرام
تخم خرفہ بیس گرام
ثعلب مصری بیس گرام
سنگھاڑا بیس گرام
الائچی خورد دس گرام
گوند کیترا بیس گرام
پھول مکھانہ بیس گرام
اسپغول ثابت بیس گرام 
مصری سو گرام

تمام کو پیس کر سفوف بنالیں صبح ناشتہ و کھانے کے آدھ گھنٹہ بعد ہمراہ نیم گرم دودھ گرم اشیاء سے پرہیز فاسٹ فوڈ تیز مرچ سے پرہیز

4 مادہ کا پتلا پن کا علاج کرنے کے بعد اگلا قدم عضو خاص کو طاقت دینے والی ادویات کا استعمال ہے اسکے لئے آپ اندرونی و بیرونی طور پر دونوں طریقےاستعمال کریں اندرونی طور پرسفوف معجون گولی یا پھر کیپسول کوئی بھی کھانے والا نسخہ استعمال کر سکتے ہیں جب آپ اپنے آپ کو اندرونی طور پر فٹ محسوس کریں تو بیرونی علاج کی طرف آجائیں
بیرونی علاج کے بےشمار طریقے ہیں اس میں آئل مرہم ٹکور پٹی لگانا کے علاوہ اور بھی کافی طریقے ہیں آپ کوشش کریں کہ آسان اور سادہ طریقہ استعمال کریں اور لگانے والی چیز وہ استعمال کریں جس سے عضو پے چھالے یا دانے نہ بنیں اگر کوئی طلاء لگانےسے چھالے یا دانے نکلیں تو دوا لگانا چھوڑ کر عضو پر  چکنی چیز لگا لیں

 عمر کے ساتھ عضو میں لاغری یا انتشار کی کمی  یا کثرت جماع کی صورت میں سستی کمزوری میں اسکی مالش کی جاتی ہے مشت زنی کی صورت میں سائز کو دوبارہ واپس حالت میں لایا جاسکتا ہے اسکی کجی لاغری پٹھوں کا ابھر آنا کمزوری کودور کیا جاسکتا ہے

یہ 4 آسان سادہ ہدایات ہیں ان پر عمل کر کے آپ انشااللہ مرادنہ کمزوری سےنجات حاصل کر سکتے ہیں

ضروری ہدایات اور پرہیز
انڈہ بڑا گوشت مچھلی پکوڑے سموسے اور تمام گرم اشیاء سے پرہیز کریں
روزانہ واک کریں بہت ضروری ہے
نماز کی پابندی کریں
نماز جسمانی اور باطنی بیماریاں دور کرتی ہے
قبض نہ ہونے دیں
نسخہ مذکورہ کے استعمال کے دوران مباشرت سے پرہیز کریں اگر آپ شادی شدہ ہیں بہت ضروری ہے کم از کم 20 یوم تاکہ دوائی پورے جسم پر اثر کرے اور کمزوری دور کرے
پورن مووی ہر طرح کے فحش لڑیچر سے دور برے خیالات مشت زنی سے پرہیز اور احتیاط ضروری ہے ورنہ فائدہ کی توقع نہ رکھیں

#نامردی_مکمل_علاج

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)