معجون مقوی دماغ حکیم میاں امجد فاروق
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
🔴ضعف دماغ کی وجہ سے ضعف باہ
دماغ کا شمار بھی اعضاء رئیسہ میں ہوتا ہے ، اعصاب رگ و پٹھے جن سے تمام بدن کی حس و حرکت وابستہ ہے وہ بھی دماغ ہی سے پرورش پاتے ہیں دماغ میں کمزوری آ جانے سے بے حسی جیسی کیفیت پیدا ہونے سے خواہش جماع کم یا مفلوج ہو جاتی ہے اگر جماع کی استعداد باقی رہے تو پوری لذت حاصل نہیں ہوتی دماغی کاموں کی کثرت ، زیادہ رنج و غم غیر معمولی تفکرات کا مسلسل اور عرصہ دراز تک رہنا یا سر پر چوٹ لگنا وغیرہ
علامات
دماغ کمزور ، حافظہ خراب ، درد سر و چکر ، ضعف نظر ، نزلہ زکام کی شکائیت اور ہوش و حواس پراگندہ سے ، ہاتھ پاؤں تھکے تھکے سے کام کاج کرنے اور چلنے پھرنے کو دل نہ چائے ، خواہش جماع کم ہو جائے حسب عادت جماع کرے تو لذ ت نہ آئے انزال فوراَ یاجماع کے بعد آنکھوں کے آگے اندھیرا سا ہو جانا وغیرہ
ھوالشافی
*معجون مقوی دماغ*
کنجد سیاہ۔۔ 10 تولہ
مغز بنولہ۔ 10 تولہ
مغز پستہ 10 تولہ
مغز بادام 10 تولہ
کشمش 5 تولہ
مغز اخروٹ۔۔ 5 تولہ
ناریل۔۔ 5 تولہ
مغز چلغوزہ 5 تولہ
دارچینی۔۔ 1 تولہ
مرچ سیاہ ۔۔ 1 تولہ
مگھاں۔۔ 1 تولہ
خولنجان۔۔ 1 تولہ
زنجبیل ۔۔ 1 تولہ
بہمن سرخ۔ 1 تولہ
بہمن سفید۔۔ 1 تولہ
تودرین۔۔ 1 تولہ
قرنفل۔۔ 1 تولہ
بسباسہ۔ 1 تولہ
زیرہ سیاہ۔۔ 1 تولہ
سنبل الطیب۔۔ 1 تولہ
تج۔۔ 1 تولہ
شقاقل۔۔ 1 تولہ
زعفران 1 تولہ
ترکیب تیاری
تمام اجزاء کا سفوف بنا لیں سہہ گنا شہد خالص ملا کر ہلکی آنچ پر 7,8 منٹ پکائیں اور 10 تولہ روغن زرد شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں بس تیار ہے
خوراک
ایک ایک چمچ صبح و شام ہمراہ نیم گرم دودھ کیساتھ استعمال کریں
فوائد
مقوی دماغ ۔خراب حافظہ، درد سر اور چکر ،نظر کی کمزوری،ہوش و حواس باساختہ، مقوی جگر و مثانہ۔مولد منی۔مولد خون۔اعلی درجہ مقوی باہ ۔ہاضم طعام اور رنگ کو خوبصورت بنانے والا۔درد مفاصل اور بلغمی بیماریوں کو دور کرکے بدن کو لوہے کی لاٹھ بنا دیتا ہے ۔ بہترین انرجی ٹانک ہے. نہایت لاجواب اور اکسیر صفت ہے
والسلام
حکیم میاں امجد فاروق
Comments
Post a Comment