تبخیری محمد فیاض

تبخیری

ہمارے مطب کا تیس سالہ پرانا چلتا ہوا نسخہ جوکہ آج کے دن تک اپنی پوری آب و تاب سے چل رہا ہے ایک اچھا طبیب اسے موقع محل دیکھ کر ہر جگہ استعمال کروا سکتا ہے
تبخیری جوکہ معدہ کے تقریباً ہر مسٸلے کا حل ہے معدہ کے تمام عوارضات میں اسے اپنی سمجھداری سے استعال کرواٸیں اور ایک سو ایک فیصد من چاہا رزلٹ حاصل کریں
یہ وہ واحد نسخہ ہے جسے عوام الناس کے لیے اپلوڈ کرنے میں ہمیں دقت محسوس ہورہی تھی مگر استاد محترم عالی جناب قبلہ عبدالرحمن دامت برکاتھم عالیہ صاحب نے فرمایا کہ بیٹا اپنی پسندیدہ چیز دے دینا ہی اصل صدقہ اور قربانی ہوتا ہے
اس لیے ہماری طرف سے یہ مکمل نسخہ فلاحِ انسانیت کے لیے اپنے گروپ میں صدقہ کردو
تو انکے حکم کی تعمیل کرتے ہوۓ تبخیری کا مجرب آزمودہ اور تیر بہدف نسخہ حاضر خدمت ہے طبیب حضرات اس نسخے سے لاتعدادکام لے سکتے ہیں پریکٹسنگ معالج اس نسخے کی قدر و اہمیت اچھی طرح جانتے ہیں
تبخیری کے بغیرایک اچھا دواخانہ ادھورا و نامکمل ہوتا ہے معالج اپنے مطب پر بناکے اسکے بے شمار فواٸد سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں عام آدمی اسے تیار کرکے گھر میں رکھ لے تو معدہ کے کسی بھی مسٸلے میں پریشانی نہیں ہوگی گھر بیٹھے اسکی دوچٹکیاں پانی کے ساتھ کھالینے سے معدہ کے لاتعداد مساٸل سے چھٹکارا حاصل کرلیں گے تیزابیت معدہ اور ایچ پاٸلوری میں تیر بہدف ہے اجزا۶ بھی گھریلو اور عام ہیں مگر فواٸد ایسے ایسے کہ جو بھی بناۓ گا کھانے کے بعد تعریف کرے گا
مرد عورت بچہ بوڑھا سب کے لیے یکساں مفید و موثر ہے یہی وہ چیزیں ہوتی ہیں جن کے متعلق کہا جاتا ہے کہ دل نکال کر ہتھیلی پر رکھ دیا ہے

ست پودینہ   5 گرام
زیرہ سفید   100 گرام
سونف         100 گرام
دھنیہ خشک 100 گرام
سوڈا باٸی کارب 50 گرام
الاٸچی سبز 20 گرام
مصری 250 گرام

ترکیب تیاری
تمام چیزوں کو اچھی طرح کوٹ پیس کر باریک پاٶڈر تیار کریں 

مقدار خوراک
دو ماشہ صبح دوپہر شام پانی کے ساتھ کھانا کھانے کے بعد کھاٸیں

#تبخیری

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)