حب مقوی
حب مقوی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست و احباب ایمان کی بہترین حالت میں ہوں گے
اللہ کریم آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
موسم سرما اپنی شدت کے ساتھ اپنا اثر دکھا رہا ہے ایسے موسم میں سردی کا لگنا زہر ہے عام سی بات ہے لیکن کچھ لوگوں کو اس موسم میں شدید سردی لگتی ہے جو نارمل سے زیادہ ہوتی ہے یہ نسخہ ان کے ہی لوگوں کے لیے ترتیب دیا گیا ہے اس کے علاؤہ یہ نسخہ شدید نزلہ اور اعصاب کی کمزوری کے اوپر بھی کام کرتا ہے وقت کی قلت کی وجہ سے پوسٹ کو سمیٹتے ہوئے سیدھا نسخے کی طرف آتے ہیں
سب سے پہلے نسخے کے اجزاء
اجزاء نسخہ۔ مغز بادام 100 گرام ۔اذراقی مدبر ۔20 گرام۔منقی بیج نکال کر 30 گرام ۔
ادویات کا سفوف بنا لیں اور منقی شامل کرکے گولیاں بنا لیں نخودی
صبح دوپہر شام کھانے کے بعد ایک ایک گولی پانی چائے یا لونگ دارچینی کے قہوہ کے ساتھ استعمال کریں اس دوا کے ساتھ بطور مرکب دوا مریض کی مرض کی شدت کو سامنے رکھتے ہوئے دینا چاہیں تو معجون فلاسفہ یا معجون اذراقی دے سکتے ہیں
یاد رہے کہ یہ مرض جس کا اوپر ذکر کیا گیا ہے خشکی سردی کی وجہ سے ہوتا ہے لہذا تحریک تبدیل کرنے پر مرض ٹھیک ہو جاتا ہے اور مریض بھی۔
یہ دوا بہترین مقوی اعصاب دوا ہے جو نہ صرف اعصاب کو طاقت دیتی ہے بلکہ خشکی سردی کی وجہ سے ہونے والا شدید نزلہ جو اچانک شروع ہو جاتا ہے اور ایسے لگتا ہے گویا ناک میں پانی کی ٹوٹی چل رہی ہے اس کے علاؤہ جن لوگوں کو کمزوری اعصاب کی وجہ سے سردی زیادہ لگتی ہے ان پر بہترین کام کرتا ہے ۔
تنقید کرنے والوں سے صرف اتنا کہنا ہے کہ ایک بار اس دوا کو بنا کر استعمال کریں اس کے بعد جو کہنا چاہتے ہیں ۔
دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
Comments
Post a Comment