نظر کی کمزوری اور سردرد میں دھڑا دھڑ مبتلا ہو رہےہیں.... آنکھوں میں خارش اور جلن کے لئے
معزز ناظرین کافی عرصے سے سوچ رہا تھا کہ آج کل موبائیل اور کمپیوٹر کے بے تحاشہ استعمال کی وجہ سے ہمارے نوجوان نظر کی کمزوری اور سردرد میں دھڑا دھڑ مبتلا ہو رہےہیں لہذا اس پر کچھ صرف نظر کرو
سب سے پہلے موبائیل کی روشنی اعتدال پر رکھنا چاہیے مسلسل زیادہ سے زیادہ ایک وقت میں بیس منٹ سے زیادہ دیکھنے سے گریز کیجئے
کم از کم دس منٹ تک وقفہ کیجئے اگر اس دوران آنکھوں سے آنسوں نکلنا شروع ہو جائے تو آنکھیں تازہ پانی سے دھولیں
مشہور پاکستانی یوگی استاد فتح علی خان اپنے مشہور زمانہ تصنیف یوگا اور صحت میں لکھتے ہے کہ جب آپ زیادہ سٹڈی کرتے ہیں تو آپ کے آنکھوں کی لینس گرم ہو جاتے ہیں لہذٰا آپ اپنے دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیاں کچھ دیر رگڑیں پھر اسے اپنے آنکھوں پر کچھ دیر کے لئے رکھ کر تھوڑا پرسکون ہوجائے دو تین بار یہ عمل دہرانے سے ہتھیلی سے مقناطیسی قوّت آنکھوں میں داخل ہوتے ہیں جس سے زندگی بھر آپکی نظر کمزور نہیں ہوں گے
اگر آپ موبائل کی بکثرت استعمال کرتے ہیں اور آنکھوں میں خارش اور جلن محسوس ہوتا ہو اس کے لئے میرا بارہا آزمودہ نسخہ پیش خدمت ہے جو بالکل بے ضرر ہے اور حواص پھٹکڑی میں استاد الحکما نے بھی اس کا تذکرہ کیا ہے نسحہ یہ ہے
عرق گلاب مرحبا والا آنکھوں کے قطرے لیجئے اس میں ایک چھٹکی پھٹکڑی ڈال کر حل ہونے کے بعد دو تین قطرے دو تین بار دونوں آنکھوں میں ڈالا کریں انشاء اللہ تعالی اسی وقت آنکھوں میں ٹھنڈک محسوس ہوگا اور مکمل آرام آئے گا اور آشوب چشم کے لئے اکسیر ہے
اس کے علاوہ آج کل سفید موتیا اور کالی موتیاں کے امراض نہایت تیزی سے پھیل رہی ہے اور اکثر لوگ بینائی سے محروم ہو تے ہیں مہنگے مہنگے انجکشنز آنکھوں میں لگائے جاتے ہیں لیکن اصل سبب خون میں پریشر کی زیادتی کی وجہ سے ہوتا ہے لہذٰا اس کی حکمت اور ہومیوپیتھک میں تیر بہدف نسحہ جات موجود ہیں
انشاء اللہ تعالی اس پر آئیندہ بحث کروں گا
عزیز بونیری ہومیواینڈ نیوٹریشن ایکسپرٹ
Comments
Post a Comment