مقوی دماغ و مقوی بصر
مقوی دماغ و مقوی بصر :
آج کل اکثر لوگ کمزوری دماغ کی وجہ سے امراض چشم میں مبتلا ہیں اس لیے سرمہ کے ساتھ مقوی دماغ کا نسخہ بھی لکھا ہے تاکہ مرض جڑ سے ختم ہو۔
مقوی دماغ:
مغز بادام،مغز کدو ہر واحد پاؤ ،سونف مصفی،خشخاش ہر واحد آدھا پاؤ ،دانہ الائچی خورد ایک چھٹانک ،کوزہ مصری ڈیڑھ پاؤ
سب کا سفوف بنا لیں صرف رات کو کھانے کے بعد دو چمچ ہمراہ دودھ کے لیں جوان آدمی کےلیے ،بچوں کو عمر کے حساب سے کم دیں 40 دن کافی ہے
اس کے ساتھ یہ سرمہ بھی صبح و شام ایک ایک سلائی لگائیں ،چالیس دن نتیجہ کےلیے کافی ہیں
سرمہ مقوی بصر::
سرمہ پانچ تولہ ڈلی کو گرم کر کے آب ترپھلہ میں پچاس بجھاؤ دیں ۔اس میں کشتہ جست دو تولہ،صدف سوختہ اور پھٹکڑی بریاں تولہ تولہ ،مامیراں چینی،قلمی شورہ چھ چھ ماشہ
عرق گلاب سہہ آتشہ 750 ملی لیٹر
عرق گلاب میں سرمہ تیار کر لیں اور استعمال کریں
میاں محمد احسن
Comments
Post a Comment