حب فولادی۔۔۔۔فواہد۔جریان ۔لیکوریا ۔بھس ۔خون کی کمی کی وجہ سے ہونے والے تمام جسمانی درد اور کمزوریاں ٹھیک ہو جاتی ہیں۔خون کی کمی کی وجہ سے منسیز کا وقت پر نہ ہونا یا تکلیف کے ساتھ ہونے میں مفید ہے نوجوانوں میں سستی تھکاوٹ کو دور کرتی ہے اور شوگر کے مریضوں کے لیے بہترین دوا ہے جو ہر وقت تھکاوٹ کا شکار رھتے ھیں۔
حب فولادی
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب و احباب اللہ پاک کے حکم سے ایمان کی بہترین حالت میں ہوں گے اللہ کریم آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین۔
آج ایک بار پھر ایک بہترین نسخہ کے ساتھ آپ کی محفل میں حاضری ہو رہی ہے دعا ہے کہ اللہ کریم اس دوا کو استعمال کرنے والوں کے لیے ذریعہ شفاء بناے اور ہمارے لیے صدقہ جاریہ بنے۔
آتے ہیں سب سے پہلے نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی۔
اجزاء نسخہ۔ترپھلا .60 گرام کشتہ فولاد ہیرا کیسیں والا۔60 گرام ۔اذراقی مدبر۔30 گرام۔کشتہ سہ دھاتہ۔20 گرام روغن بادام 10گرام ۔
روغن و کشتہ جات کے علاؤہ ادویہ کا باریک سفوف کرلیں اور سفوف بن جانے پر کشتہ جات اچھی طرح مکس کرلیں بعد میں روغن بادام شامل کرکے اچھی طرح چرب کریں تھوڑے سے پانی کی مدد سے چنے برابر گولیاں بنا لیں۔
دن میں دو سے تین بار ایک ایک گولی پانی لسی شربت فولاد یا شربت بزوری بارد کے ساتھ استعمال کریں کھانے کے بعد۔
پرھیز گرم کھٹی اور تلی ہوئی اشیاء سے۔
فواہد۔جریان ۔لیکوریا ۔بھس ۔خون کی کمی کی وجہ سے ہونے والے تمام جسمانی درد اور کمزوریاں ٹھیک ہو جاتی ہیں۔
خون کی کمی کی وجہ سے منسیز کا وقت پر نہ ہونا یا تکلیف کے ساتھ ہونے میں مفید ہے نوجوانوں میں سستی تھکاوٹ کو دور کرتی ہے اور شوگر کے مریضوں کے لیے بہترین دوا ہے جو ہر وقت تھکاوٹ کا شکار رھتے ھیں۔غرض ایک بہترین نسخہ ہے جو بہترین اور لاجواب ہے فواہد بے شمار ہیں جو استعمال کرنے پر آپ کو ملیں گے ان شاءاللہ تعالیٰ
ضروری نوٹ۔اس دوا کو السر کے مریض استعمال نہ کریں اور یہ دوا خالی پیٹ استعمال نہیں کرنی کھانے کے بعد استعمال کریں گے۔
دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
اگر پوسٹ آپ کو اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
Comments
Post a Comment