اکسیر گردہ۔ حکیم انیب شاہد
اکسیر گردہ
راز کی بات
اسلام علیکم
امید ہے تمام دوست احباب خیر وعافیت سے ہوں گے
گردے ہمارے جسم کا سب سے اہم عضو ہیں
گردے خون کی صفائی کرتے ہیں
خون میں موجود اضافی سیال اور کچرے کو فلٹر کر کے خارج کرتے ہیں
گردوں کے افعال کے متاثر ہونے سے یہ کچرا جسم میں جمع ہوتا رہتا ہے جو کہ کئ بیماریوں کا سبب بنتا ہے
پاکستان میں ہر سال لاکھوں افراد گردوں کے امراض میں مبتلا ہوتے ہیں
گردوں کی سوزش اور گردوں کے فیل ہونے کی
کئ وجوہات ہیں جن میں درج ذیل زیادہ قابل ذکر ہیں
گردوں کی پتھری،
پانی کم پینا،
کولڈ ڈرنکس قور فاسٹ فوڈز کا زیادہ استعمال،
شراب نوشی،
انڈے زیادہ کھانا،
نیند کی کمی،
پین کلر ادویات کا استعمال، اینٹی بائیوٹک ادویات،
نمک اور چینی کا زیادہ استعمال،
یورک ایسڈ،بلڈ پریشر،
شوگر اور موٹاپہ،
آرام طلبی،
سگریٹ نوشی،
نشہ آور ادویات کا استعمال کرنا وغیرہ ہے
نسخہ حاضر خدمت ہے :
کلونجی 10گرام
نوشادر 20 گرام
قلمی شورہ 10 گرام
خارخشک20گرام
خولنجاں 10 گرام
گوگھرو 30 گرام
زنجبیل 10 گرام
عود بلسان 10 گرام
ہلدی 20 گرام
سونف 30 گرام
طریقہ تیاری:
سب اجزاء کو باریک پیس لیں اور کسی چینی کے برتن میں ڈال کر ایک لیٹر لیمو کا رس ڈال کر کسی سایہ دار جگہ پر رکھیں
جب سارا رس خشک ہو جائے تو اچھی طرح کھرل کر لیں
اور بعد میں یہ نسخہ اس میں شامل کرلیں
ریوند چینی 10 گرام
طباشیر 10 گرام
تخم گاجر 10 گرام
تخم خیارین 10 گرام
تخم کرفس 10 گرام
خشخاش اور خربوزے کے بیج کی سردائی بنا کے
اس کے ساتھ ایک چمچ صبح شام استعمال کریں
ضعف گردہ کے لئے مفید ہے
انشاء اللہ گردوں کی سوزش دور ہوگی،
پتھری ریزہ ریزہ ہو کے نکلے گی، بلڈ پریشر نارمل ہوگا،
شوگر نارمل ہوگی،
گردوں کے افعال کو درست رکھے گا۔
پانی کا استعمال زیادہ کریں
روزانہ صبح پیدل چلیں
حد سے زیادہ سخت ورزش سے گریز کریں
تربوز اور خربوزہ زیادہ کھائیں
مغز پستہ،
مغز مغز اخروٹ،
مغز نارجیل کھانا بہترین اور مفید ہے
ایک اور سادہ سا آزمودہ ایک چھوٹا سا نسخہ آپ دوستوں کی خدمت میں پیش کر دیتا ہوں
جن دوستوں کے گردے سکڑ گئے ہیں یا سکڑتے جا رہے ہیں
ان کے لیے بہترین حد درجے کامل نسخہ ہے
شہد اور
زیتون کا تیل
ملا کر صبح وشام ایک چمچ استعمال کریں
21 دن کرنا ہے
ان شاءاللہ پھر دیکھیں بڑے بڑے نسخے اس کے سامنے فیل ہیں
دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے گا
دعا گو آ پ کا اپنا دوست حکیم حافظ محمد انیب شاہد
Comments
Post a Comment