سفوف پین آف نیو
سفوف پین آف نیو
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب اللہ پاک آپ سب پر اپنا کرم و فضل فرمائے ہر دکھ درد پرشیانی سے بچائے آمین۔
دوستوں آج کا نسخہ سفوف پین آف کے نام سے آپ دوستوں کے درمیان شیر کیا جا رہا ہے اس سے پہلے پین آف آہیل کا نسخہ بھی آپ دوستوں کے درمیان شیر کیا گیا تھا جس کے رزلٹ الحمدللہ توقع سے بھی زیادہ ملے بہت سے دوستوں کے کمنٹ اور تعریفی فون آے پین آف آہیل دردوں کے لیے بے مثال بیرونی علاج ہے بطور مالش
آج آپ کو اندرونی یعنی کھانے والی دوا سے متعارف کروائیں گے ۔
اللہ پاک کے حکم سے مجھے پورا یقین ہے کہ یہ نسخہ آپ کو مایوس نہیں کرے گا ۔سب سے بڑی بات بغیر کسی سٹیرائڈز کے بغیر کسی سائیڈ ایفیکٹ کے آپ پورے بھروسہ اور اعتماد کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں باپرھیز استعمال سے ان شاءاللہ تعالیٰ آپ اس کو مفید و مجرب پائیں گے تو آتے ہیں سب سے پہلے نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی۔
اجزاء نسخہ۔ اسگندھ ناگوری۔ گوکھرو۔گوند کیکر افریقن بریاں۔سنڈھ۔کمرکس۔کوزہ مصری ۔تمام ادویات برابر وزن۔
شوگر والے مریض کوزہ مصری شامل نہ کریں۔
تمام ادویات باریک پیس کر کپڑ چھان کر لیں۔
اسی دوا کو آپ بطور حلوہ بھی بنا کر استعمال کر سکتے ہیں اس کا طریقہ یہ ہو گا کہ آپ اتنا دیسی گھی جس میں تمام دوا مکس ہو جائے بھون لیں اور محفوظ کر لیں۔
ایک چمچ صبح ایک چمچ شام کھانے کے بعد مقدار خوراک ہے اس دوا کی۔
فواہد۔ کمر درد۔مہروں کے درد کے لیے بہترین دوا ہے اس کے علاؤہ جوڑوں کے درد میں مبتلا لوگوں کے لیے بہترین تحفہ ہے۔خاص طور پر ان عورتوں اور مردوں کے لیے بہترین دوا ہے جو ہر وقت کمر درد کا شکار رہتے ہیں اس کے علاؤہ مہروں کے ٹلنے میں مفید ہے گردوں کو طاقت دینے والی دواؤں میں اس کا شمار ہوتا ہے مثانے کو بھی مضبوط کرتی ہے کمر کے اکڑاؤ میں مفید ہے معدہ کے اوپر بھاری پن نہیں بناتی جس طرح دوسری درد والی ادویات بناتی ہیں۔
غرض ایک بہترین نسخہ آپ کو دے دیا ہے بنائیں گے تو رزلٹ ملنے پر دعاؤں میں یاد رکھیں گے ان شاءاللہ تعالیٰ۔
اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ میرے یو ٹیوب چینل کو بھی سبسکراہب کر دیں تاکہ محبتوں کا یہ کاروان چلتا رہے یہ تبی ممکن ہے جب آپ تعاون فرمائیں۔
دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
اگر پوسٹ آپ کو اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
Comments
Post a Comment