حب اسگندھ۔۔۔۔فواہد ۔جوڑوں اور پشت کے درد نیز بلغمی اور ریاحی امراض کی بہترین دوا ہے اعصابی درد میں مفید ہے گھنٹیا میں مفید ہے بلغم کی زیادتی کی وجہ سے ہونے والے کمر درد کی مجرب دوا ہے ۔

حب اسگندھ
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست و احباب خیریت سے ہوں گے اللہ پاک آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
ہماری آج کی پوسٹ جوڑوں اور پشت کے درد کے لیے ہے وقت ضائع کیے بغیر آتے ہیں سب سے پہلے نسخے کے اجزاء کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔
اجزاء نسخہء ۔ موصلی سفید ۔20 گرام ۔اجواہن دیسی ۔20 گرام ۔فلفل دراز ۔20 گرام ۔پپلامول۔20 گرام ۔ستاور 25 گرام ۔زنجبیل۔25 گرام ۔بدھارا۔25 گرام ۔اسگندھ ناگوری 25 گرام ۔
سب ادویات کو گرد و غبار سے صاف کر کے باریک سفوف بنا لیں اور کپڑ چھان کر لیں تھوڑے سے شہد کی مدد سے چنے برابر گولیاں بنا لیں یا 500 ملی گرام والے کیپسول بھر لیں جیسے کہ نیچے کیپسول بھرے پڑے ہیں تصویر میں
دن میں تین بار کھانے کے بعد ایک ایک گولی یا کیپسول نیم گرم دودھ یا عرق گاوزبان کے ساتھ استعمال کریں ۔
فواہد ۔جوڑوں اور پشت کے درد نیز بلغمی اور ریاحی امراض کی بہترین دوا ہے اعصابی درد میں مفید ہے گھنٹیا میں مفید ہے بلغم کی زیادتی کی وجہ سے ہونے والے کمر درد کی مجرب دوا ہے ۔
بناہیں اور فاہدہ حاصل کریں
کریم ذات اللہ وحدہ لا شریک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کریں جس ذات نے جڑئ بوٹیوں کے اندر اتنی شفاء رکھی ہے کہ عقل حیران رہ جاتی ہے
دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے

Comments

Popular posts from this blog

مردانا کمزوری اجمل دواخانہ کا نسخہ مکمل

تحفہ خاص ( سیکس ٹانک)