سفوف ہاضم تیز اور فوری اثر
سفوف ہاضم تیز اور فوری اثر
عید الاضحیٰ کا خاص تحفہ مکمل نسخہ ۔
10 منٹ میں بن جانے والا نسخہ اس نسخے کو ابھی بنا لیں اور جنتا مرضی گوشت کھاہیں۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے اللہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین
بقر عید کا موقع ہے اور یار دوستوں نے فل کٹے شٹے کھانے کا پروگرام بنایا ہوا ہے اب یار دوست کرتے کیا ہیں کہ رج کے گوشت کھانے کے بعد پیپسی سپرائٹ یا دیگر اس طرح کے سافٹ ڈرنکس استعمال کر کے اپنی صحت کے ساتھ کھلی دشمنی کرتے ہیں اور اپنے معدے جگر اور آنتوں کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیتے ہیں
آج ہم آپ کے لیے ایک بہترین قسم کا سفوف کا نسخہ لائیں ہیں جو آپ کے کھاے پیے کو فوری طور پر ہضم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور آپ کو کسی بھی قسم کا بھاری پن بھی محسوس نہیں ہونے دیتا لیکن ایک ضروری گذارش یہ ہے کہ اعتدال سے کھائیں گرمی بہت شدید ہے اور تھوڑے کھانے میں ہی بچت ہے
سب سے پہلے آتے ہیں اپنے نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔
اجزاء نسخہ ۔سوڈا باہیکارب یعنی میٹھا سوڈا عرف عام میں کھانے والا سوڈا ۔ 250 گرام ۔نمک سیاہ ۔50 گرام ۔نوشادر ٹھیکری ۔50 گرام ۔فلفل سیاہ ۔20 گرام ۔سونف 50 گرام ۔ست پودینہ ۔10 گرام ۔ست اجوائن ۔10 گرام ۔ست الائچی ۔10 گرام ۔
ست کے علاؤہ باقی ادویات کو باریک پیس کر سفوف بنا لیں اور ست الگ الگ کوٹ کر مکس کریں ست کو ادویات میں الگ الگ کر کے شامل کریں اگر ست آپس میں ملائیں گے تو پانی بن جائے گا ۔
یہ دوا ہر کھانے کے بعد صرف ایک ماشہ مقدار خوراک کے حساب سے کھانے کے بعد سادہ پانی کے ساتھ استعمال کریں اور یہ مقدار خوراک بھی بڑوں کے لیے ہے
بچوں کو جو جو دس سال سے اوپر ہوں وہ ایک چٹکی اس دوا کی استعمال کریں گے ۔
بہترین قسم کی ہاضم دوا ہے حلق سے اترتے ہی ڈکار لاتی ہے فوری طور پر خوراک کو ہضم کرتی ہے کھانے کے بعد بھاری پن ہو تو اس کو ختم کرتی ہے بے چینی گھبراہٹ گیس کے لیے بہترین ہے
لیکن خدارا اپنے معدے کے اوپر ظلم نہ کیجئے اعتدال کے ساتھ کھائیے کھانا پرایا ہو سکتا ہے لیکن پیٹ آپ کا اپنا ہے۔اپنا بہت سا خیال رکھیے گا اور عید کی خوشیوں میں اور دعاؤں میں ہمیں بھی یاد رکھیے گا
اسی پوسٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں
دعا کیجیے گا کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیجئے گا تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
Comments
Post a Comment