۔۔۔۔۔۔۔۔حب مقوی اعصاب اضافہ شدہ نسخہء۔۔۔۔۔۔۔فواھد۔فالج ۔لقوہ۔ لوبلڈپریشر۔پٹھوں کو طاقت دینے والی دوا۔یہ دوا دوران خون کو تیز کرنے میں بے مثال ہے۔اس کے علاؤہ نزلہ زکام جو سردی کی وجہ سے ہو اور معدہ کے لیے بھی بہترین ہےسرد امراض سے پیدا شدہ امراض کے لیے چوٹی کی دوا ہے۔ایک قابل معالج مناسب بدرقہ کے ساتھ بہت سے امراض پر استعمال کروا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔حب مقوی اعصاب اضافہ شدہ نسخہء۔۔۔۔۔۔۔
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
کیسے ہیں آپ سب دوست۔ کافی دنوں کے بعد آپ کے درمیان حاضری ہو رہی ہے ایک بہترین نسخہء کے ساتھ۔
موسم سرما کی مناسبت سے ایک بہترین اور مجرب نسخہ آپ کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے حسب وعدہ۔
تو سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فواھد پر بات ہو گی۔
اجزاء نسخہء یہ ہیں۔
لونگ کلاں دار۔دارچینی۔ جلوتری۔ اضافی اجزاء مغز جاہفل ان چاروں ادویات کا وزن 30 ۔30 گرام ۔
اذراقی مدبر شدہ 10 گرام منقی۔150 گرام
یاد رہے کہ منقی میں سے بیج نکال کر شامل کرنا ہے۔
منقی کے علاؤہ تمام ادویات کو باریک پیس لیں اور منقی شامل کرکے ہاون دستے میں اچھی طرح کوٹیں کہ گولی بنانے کے قابل ہو جائے جب دوا گولی بننے لاہق ہو جائے تو دانہ مٹر برابر گولیاں بنا لیں
ایک ایک گولی دن میں تین بار کھانے کے بعد نیم گرم دودھ یا دودھ پتی کے ساتھ استعمال کریں گے۔
فواھد۔فالج ۔لقوہ۔ لوبلڈپریشر۔پٹھوں کو طاقت دینے والی دوا۔یہ دوا دوران خون کو تیز کرنے میں بے مثال ہے۔اس کے علاؤہ نزلہ زکام جو سردی کی وجہ سے ہو اور معدہ کے لیے بھی بہترین ہے
سرد امراض سے پیدا شدہ امراض کے لیے چوٹی کی دوا ہے۔
ایک قابل معالج مناسب بدرقہ کے ساتھ بہت سے امراض پر استعمال کروا سکتا ہے۔
دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حکیم خواجہ محمد نعیم
اگر پوسٹ اچھی لگے تو شیر ضرور کر دیا کیجیے کہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے
Comments
Post a Comment